بارش کے دوران موبائل فون کو گیلا ہونے سے کس طرح محفوظ رکھا جائے؟
مون سون شروع ہوتے ہی اکثر گھر سے باہر یا پبلک مقامات پر موجود لوگوں کیلئے موبائل فون کو گیلا ہونے سے محفوظ رکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔ موسم خوشگوار ہو اور آپ سڑک پر چلتے ہوئے ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہو رہے ہوں، ایسے میں اچانک بارش کی بوندیں گرنے لگیں تو شاید سب […]
مون سون شروع ہوتے ہی اکثر گھر سے باہر یا پبلک مقامات پر موجود لوگوں کیلئے موبائل فون کو گیلا ہونے سے محفوظ رکھنا مشکل ہوجاتا ہے۔
موسم خوشگوار ہو اور آپ سڑک پر چلتے ہوئے ٹھنڈی ہوا سے لطف اندوز ہو رہے ہوں، ایسے میں اچانک بارش کی بوندیں گرنے لگیں تو شاید سب سے پہلے جو سوچ آپ کی دماغ میں آئے گی وہ یہ کہ خود کو اور اپنے موبائل فون کے کیسے محفوظ رکھنا ہے۔
ہمارا موبائل فون بارش میں گیلا ہونے سے کیسے بچ جائے، ہم آپ کو اس کے لیے کچھ آسان طریقے بتاتے ہیں تاکہ آپ کے موبائل آلات خشک اور فعال رہیں۔
واٹر پروف کیس/ پاؤچ کا استعمال کریں:
جب بارش کا موسم ہو تو موبائل کے لیے معیاری واٹر پروف کیس یا پاؤچ استعمال کریں، یہ بارش کے قطروں اور حادثاتی چھینٹوں سے موبائل کو بچائے گا۔ یہ موبائل کیسز آپ کے فون کو نمی سے بچانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔
اسکرین پروٹیکٹرز کا استعمال کریں:
آپ کے موبائل کو اسکرین پروٹیکٹرز نہ صرف خراش سے بچاتا ہے بلکہ پانی سے بھی تحفظ کی ایک اضافی تہہ فراہم کرتا ہے۔
ہاتھوں کو خشک رکھیں:
اپنے ہاتھوں کو خشک رکھیں، ہاتھوں کی نمی آپ کے موبائل فون میں منتقل ہو سکتی ہے اور ممکنہ طور پر نقصان کا باعث بن سکتی ہے، یہ بات یقینی بنائیں کہ بارش سے واسطہ پڑنے کے بعد آپ جب موبائل کو چھوئیں تو ہاتھ خشک ہوں۔
گیلا ہونے پر موبائل کو اچھی طرح خشک کریں:
اگر خدانخواستہ موبائل فون گیلا ہو جائے تو سب سے پہللے اسے فوری بند کریں اور نرم کپڑے سے آہستہ آہستہ خشک کریں، موبائل کو خشک کرنے کے لیے ہیئر ڈرائر کے استعمال سے گریز کریں کیونکہ ضرورت سے زیادہ گرمی فون اندرونی اجزا کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔
باقاعدگی سے فون کو چیک کریں:
اپنے موبائل فون کو باقاعدگی سے چیک کریں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ موبائل میں پانی کے نقصان کی علامات تو ظاہر نہیں ہورہیں، جیسے دھندلے کیمرے کے لینس، بٹن کا کام نہ کرنا یا اسکرین کا غیر معمولی رویہ ظاہر کرنا، مزید نقصان سے بچنے کے لیے ظاہر ہونے والے مسئلے کو فوری حل کریں۔
ان کارآمد ٹپس پر عمل کرکے آپ اپنے موبائل فون کو موسم برسات کے سبب پیدا ہونے والے مشکلات سے باآسانی محفوظ رکھ سکتے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟