بابر اعظم کے شمالی علاقہ جات میں سیر سپاٹے، تصاویر وائرل

بابر اعظم جو حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد خاموش ہیں ان کی ملک کے شمالی علاقہ جات میں سیر وتفریح کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان جو حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اور اپنی ذاتی ناقص کارکردگی کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں اور […]

 0  4

بابر اعظم جو حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد خاموش ہیں ان کی ملک کے شمالی علاقہ جات میں سیر وتفریح کی تصاویر وائرل ہوگئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان جو حالیہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم اور اپنی ذاتی ناقص کارکردگی کے باعث شدید تنقید کی زد میں ہیں اور ان کی کپتانی پر بھی سوالیہ نشانات اٹھائے جا رہے ہیں لیکن ان کی جانب سے مسلسل خاموشی جاری ہے۔

تاہم اس دوران بابر اعظم کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنی مصروفیات کے حوالے سے ویڈیوز اور تصاویر کا اجرا جاری ہے جس کو ایک طرف ان کے مداحوں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے تو دوسری جانب دیگر شائقین کرکٹ اس پر بھی تنقید کے پہلو نکال رہے ہیں۔

قومی کپتان جن کی حال ہی میں جم میں ایکسرسائز کرتے، پریکٹس کرتے، بھائی کے ساتھ گالف کھیلنے کی ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں اب انہوں نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے اپنی پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں سیر وتفریح کی خوبصورت تصاویر پوسٹ کی ہیں جو دیکھتے ہی دیکھتے شیئر ہوگئی ہیں۔

ان تصاویر میں چہرے پر مسکراہٹ سجائے قومی ٹیم کے کپتان کا اسٹائلش انداز سامنے آیا ہے۔

 

بابر اعظم نے شمالی علاقہ جات کے سیر سپاٹے کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن لکھا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقوں کا اپنا ایک الگ ہی احساس ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow