اے آر رحمان کے نام نیا اعزاز

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار اللہ رکھا رحمن المعروف اے آر رحمان نے 7ویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ جیت لیا۔ عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار، میوزک ڈائریکٹر و گیت نگار اے آر رحمان نے ساتویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ برائے موسیقی جیت لیا، اے آر رحمان کو یہ ایوارڈ منی رتنم کی تامل فلم ’پونیئن سیلوان […]

 0  2

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف موسیقار اللہ رکھا رحمن المعروف اے آر رحمان نے 7ویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ جیت لیا۔

عالمی شہرت یافتہ بھارتی گلوکار، میوزک ڈائریکٹر و گیت نگار اے آر رحمان نے ساتویں مرتبہ نیشنل ایوارڈ برائے موسیقی جیت لیا، اے آر رحمان کو یہ ایوارڈ منی رتنم کی تامل فلم ’پونیئن سیلوان پارٹ ون ‘ کے لیے بہترین میوزک ڈائریکٹ کرنے پر دیا گی۔

یہ فلم سال 2022 میں سُپر ہٹ ثابت ہوئی تھی، نیشل فلم ایوارڈ جیتنے کے بعد اے آر رحمان بھارت میں سب سے زیادہ مرتبہ یہ ایوارڈ جیتنے والے پہلے میوزک ڈائریکٹر بن گئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ایسگنانی الیاراجہ ہیں جنہوں نے موسیقی کے شعبے میں پانچ بار نیشنل ایوارڈز اپنے نام کیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزسال 2022 میں ریلیز ہونے والی بھارتی فلموں کے لیے 70ویں نیشنل ایوارڈز کا اعلان ہوا، 70ویں نیشنل فلم ایوارڈز کے فاتحین میں آسکر ایوارڈ یافتہ بھارتی گلوکار اے آر رحمان کا نام بھی شامل تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow