ایک دو تین : غزل صدیق نے چہرے کی خوبصورتی کا آسان فارمولا بتا دیا

موسم میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے چہرے کی چمک اور رنگت بہت حد تک متاثر ہوتی ہے لیکن اگر اس صورتحال سے بچنے کیلیے ’ایک دو تین‘ فارمولے پر عمل کیا جائے تو آپ کی جلد خوبصورت اور نرم و ملائم ہوسکتی ہے۔ اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ […]

 0  0
ایک دو تین : غزل صدیق نے چہرے کی خوبصورتی کا آسان فارمولا بتا دیا

موسم میں ہونے والی تبدیلیوں کی وجہ سے چہرے کی چمک اور رنگت بہت حد تک متاثر ہوتی ہے لیکن اگر اس صورتحال سے بچنے کیلیے ’ایک دو تین‘ فارمولے پر عمل کیا جائے تو آپ کی جلد خوبصورت اور نرم و ملائم ہوسکتی ہے۔

اس حوالے سے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں پاکستانی ڈراموں کی نامور اداکارہ غزل صدیق نے نہایت آسان اور آزمودہ نسخہ بیان کیا۔

انہوں نے کہا کہ بنیادی طور پر ہم  نے اسکن کیئر روٹین کو اتنا مشکل بنایا ہوا ہے کہ فلاں فلاں کریم یا لوشن لگانا ہے اور جو بنیادی چیزیں ہیں وہ ہمیں یاد ہی نہیں رہتیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ روٹین بہت آسان ہے بس ’ایک دو تین‘ کا اصول یاد رکھیں یعنی پہلی کلیزنگ دوسری ٹریٹنگ اور تیسری موئسچرائزنگ۔ اور بس۔

غزل صدیق نے کہا کہ رات کو سونے سے پہلے اپنی جلد کو کلین کرنا ہے، اس کیلیے چاہے کھوپرے کا تیل لے لیں کوئی کلیزنگ لے لیں تھوڑا سا پانی ملا کر لگالیں آپ کو مزید کسی چیز کی ضرورت محسوس نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ اگر آپ نے پرائمر سے جان چھڑانی ہے تو چاول کا آٹا بہترین چیز ہے اس کے علاوہ بیسن استعمال کریں ان میں تھوڑا سا شہد ملاکر لگائیں۔

اس کے بعد ہے کلیزنگ، یہ نہ صرف جلد کو صاف شفاف بناتی ہے بلکہ نکھار بھی پیدا کرتی ہے، البتہ کلینزنگ کرتے وقت اس بات کا خیال رکھیں کہ جلد اپنی قیمتی اور قدرتی چکنائیوں سے محروم ہوکر خشک نہ پڑ جائے، اس سے بچنے کے لیے کلینزنگ کے فوراً بعد جلد کو مناسب طریقے سے موسچرائز کریں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow