ایپل کی صارفین کے لیے نئی تبدیلیاں متعارف کرنے کی تیاری
معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی او ایس بِیٹا 3 جاری کردیا، جس کے تحت ایپل صارفین نوٹیفیکیشنز کو براہ راست لاک اسکرین سے بھی بند کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی نے آئی او ایس 18.3، آئی پیڈ او ایس 18.3 اور میک او ایس سِیکوئیا 15.3 کا آئی […]
معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی او ایس بِیٹا 3 جاری کردیا، جس کے تحت ایپل صارفین نوٹیفیکیشنز کو براہ راست لاک اسکرین سے بھی بند کرسکتے ہیں۔
اس حوالے سے ایک رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی نے آئی او ایس 18.3، آئی پیڈ او ایس 18.3 اور میک او ایس سِیکوئیا 15.3 کا آئی او ایس بِیٹا 3جاری کر دیا۔
آئی ایس او 18.3 بیٹا 3 میں ایپل نے انٹیلیجنس کے حوالے سے کچھ تبدیلیاں کی ہیں، جن میں نیوز اور انٹرٹینمنٹ ایپس کے لیے نوٹیفکیشن سمریز کو غیر فعال کرنا شامل ہے۔
یہ تبدیلی بظاہر ایک عارضی اقدام ہے کیونکہ ایپل اپنی نوٹیفکیشن سمریز کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، آئی او ایس 18.3 کی حتمی لانچ رواں ماہ کے آخر میں متوقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر یہ تبدیلی کمپنی کی جانب سے وقتی حل ظاہر ہوتی ہے، عین ممکن ہے مستقبل کی آئی او ایس اپ ڈیٹس میں نوٹیفیکیشن سمریز کے فیچر کو دوبارہ فعال کر دیا جائے۔
ایپل نے نوٹیفکیشن سمریز کو تبدیل کرتے ہوئے انہیں ترچھی فونٹ میں ظاہر کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ وہ صارفین کو عام نوٹیفکیشنز سے واضح طور پر الگ نظر آئیں۔
رپورٹ کے مطابق ایپل صارفین کیلیے نوٹیفیکیشن میں تبدیلی کے علاوہ نئے آئی او ایس میں بگ کے حل اور کیمرا کنٹرول بٹن، میسجز اور پی ڈی ایف ایڈٹنگ میں کچھ تبدیلیاں لانے جا رہا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟