ایم ایس دھونی نئے ہیئر اسٹائل پر تنقید کا نشانہ بن گئے
بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نئے ہیئر اسٹائل پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔ بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اپنے ہیئر اسٹائل کے لیے بھی مشہور ہیں، لمبے گولڈن بالوں کے ساتھ انہوں نے کئی سال تک کرکٹ کھیلی اور ان کا یہ ہیئر اسٹائل مداحوں میں مقبول بھی ہوا۔ آئی پی […]
بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نئے ہیئر اسٹائل پر تنقید کا نشانہ بن گئے۔
بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اپنے ہیئر اسٹائل کے لیے بھی مشہور ہیں، لمبے گولڈن بالوں کے ساتھ انہوں نے کئی سال تک کرکٹ کھیلی اور ان کا یہ ہیئر اسٹائل مداحوں میں مقبول بھی ہوا۔
آئی پی ایل 2025 کے میگا نیلامی سے قبل انہوں نے ایک بار پھر مداحوں کو نئے ہیئر اسٹائلسٹ سے حیران کردیا ہے۔
دھونی کو گزشتہ سال آئی پی ایل میں لمبے بالوں کے ساتھ میدان میں دیکھا گیا تھا تاہم شائقین کرکٹ اب انہیں چھوٹے بالوں کے ساتھ کھیلتے دیکھیں گے کیونکہ دھونی نے بال کٹوا لیے ہیں۔
شائقین دھونی کو اس نئے اوتار میں دیکھ کر دنگ رہ گئے، ان کے چھوٹے گولڈن رنگ کے بال ہیں اور وہ اس ہیئر اسٹائل میں 43 سال کے نہیں بلکہ کسی نوجوان کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔
سابق کپتان کا یہ ہیئر اسٹائل کچھ سوشل میڈیا صارفین کو پسند نہ آیا اور انہوں نے انہیں ٹرول کرنا شروع کردیا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’چپری لگ رہا ہے۔‘ دوسرے صارف نے کہا کہ ’ایک وقت تھا جب وہ ٹرینڈ سیٹر ہوتا تھا۔‘
سوشل میڈیا پر کئی صارفین کی جانب سے دھونی کو تنقید کا نشانہ تو بنایا جارہا ہے لیکن انہوں نے کئی صارفین کی توجہ بھی حاصل کرلی ہے جو ان کے ہیئر اسٹائل کو پسند کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد دھونی آئی پی ایل میں صرف چنئی سپر کنگز کے لیے کھیلتے ہیں، گزشتہ سال انہوں نے نوجوان کرکٹر رتوراج گائیکواڈ کو کپتانی سونپی اور خود بطور وکٹ کیپر بیٹر کھیلے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟