ایمن سلیم کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔ اداکارہ ایمن سلیم نے پہلے بچے کی پیدائش سے قبل فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ ایمن سلیم برطانیہ میں فیملی اور شوہر کامران ملک کے ساتھ مقیم ہیں۔   View this post […]

 0  0

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

اداکارہ ایمن سلیم نے پہلے بچے کی پیدائش سے قبل فوٹو شوٹ کروایا جس کی تصاویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کیں۔

ایمن سلیم برطانیہ میں فیملی اور شوہر کامران ملک کے ساتھ مقیم ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح اور ساتھی اداکار دیکھ چکے ہیں اور انہیں پیشگی مبارکباد دے رہے ہیں۔

انہیں مبارک باد دینے والی اداکاراؤں میں ایمن خان، حرا مانی، منال خان، سدرہ نیازی شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aymen Saleem (@aymen.saleem)

واضح رہے کہ اداکارہ نے رمضان ٹرانسمیشن میں نشر ہونے والے ڈراموں سے شہرت حاصل کی اور مداحوں کی جانب سے ان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔

ایمن سلیم گزشتہ سال دسمبر میں کامران ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

اداکارہ کے انسٹاگرام پر فالوورز کی تعداد 1.3 ملین ہے اور وہ اکثر شوہر کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، یاد رہے کہ ایمن سلیم سابق قومی ٹیسٹ کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow