ایلسا قاضی: جرمن ادیب، شاعرہ اور موسیقار جنھیں سندھ میں مدر ایلسا کے نام سے یاد کیا جاتا ہے

جرمن ادیب، شاعرہ اور موسیقار ایلسا قاضی کو سندھ کے لوگ مدر ایلسا قاضی بھی کہتے ہیں جنھوں نے شاہ لطیف کی شاعری کا انگریزی زبان میں ترجمہ کیا۔ وہ اعلیٰ‌ پائے کی شاعرہ اور ناول نگار بھی تھیں۔ ایلسا قاضی سندھی زبان نہیں جانتی تھیں لیکن انھوں نے ایک معاون کے ذریعے شاہ عبدالطیف […]

 0  3
ایلسا قاضی: جرمن ادیب، شاعرہ اور موسیقار جنھیں سندھ میں مدر ایلسا کے نام سے یاد کیا جاتا ہے

جرمن ادیب، شاعرہ اور موسیقار ایلسا قاضی کو سندھ کے لوگ مدر ایلسا قاضی بھی کہتے ہیں جنھوں نے شاہ لطیف کی شاعری کا انگریزی زبان میں ترجمہ کیا۔ وہ اعلیٰ‌ پائے کی شاعرہ اور ناول نگار بھی تھیں۔

ایلسا قاضی سندھی زبان نہیں جانتی تھیں لیکن انھوں نے ایک معاون کے ذریعے شاہ عبدالطیف بھٹائی کی شاعری کو سمجھا اور اسے ترجمہ کیا۔ انھوں نے شاہ جو رسالو کو انگریزی زبان میں منتقل کیا۔ ایلسا، جرمنی کے ایک چھوٹے سے گاؤں میں پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے والدین لندن ہجرت کر گئے جہاں ایلسا نے اپنی تعلیم حاصل کی اور اسی زمانے میں ان کی ملاقات علّامہ قاضی سے ہوئی جو پاکستان کے ایک مشہور نامور ادیب، مفکر اور محقق تھے، آئی آئی قاضی نے ان سے جرمنی میں 1910 میں شادی کی۔ شادی کے بعد دونوں زیادہ عرصہ لندن میں رہے۔ اور 1951ء میں علامہ قاضی نے سندھ یونیورسٹی کی صدارت قبول کی تو ان کے ساتھ سندھ آگئیں۔ یہاں وہ اپنے شوہر کے ساتھ علمی و تحقیقی سرگرمیوں میں مگن رہیں۔ 28 مئی 1967 کو ایلسا قاضی اس دنیا سے رخصت ہوگئی تھیں۔

قاضی صاحب اور ایلسا قاضی کی پہلی ملاقات سے متعلق ایک واقعہ بعض کتابوں میں‌ آیا ہے کہ ایک بار علامہ قاضی جب ریلوے اسٹیشن آئے تو وہاں پر ٹرین چلنے کے قریب تھی، ہڑبونگ میں وہ چلتی ہوئی ٹرین پر سوار ہوگئے مگر جب دیکھا تو وہاں سوائے ایک لڑکی کے اور کوئی نہ تھا۔ وہ لڑکی ایلسا قاضی تھی، علّامہ قاضی کو بے حد شرم محسوس ہوئی کہ ایک اکیلی لڑکی پورے ڈیپارٹمنٹ میں ہے۔ وہ وہاں نشست پر بیٹھنے کے بجائے دروازے کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ ایلسا قاضی کو حیرت ہوئی کہ یہ نوجوان بیٹھ نہیں رہا جب کہ وہ اسے بیٹھنے کو بھی کہہ چکی ہیں، اور یوں وہ ان کی شرافت سے متاثر ہوئیں اور بعد میں ان کی علمی قابلیت اور کام بھی ان کے سامنے آیا۔ یوں ان کے مابین الفت کا جو تعلق استوار ہوا اس میں علمی ذوق و شوق کی وجہ سے احترام اور قدر افزائی بھی شامل ہوگئی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow