ایسا لگا جیسے میں فالج کا شکار ہوگئی، جھانوی کپور

ممبئی: بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ جھانوی کپور نے فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے اور اس کے بعد جسم میں درد، کمزوری اور کپکپاہٹ محسوس ہونے کے بارے میں بتا دیا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں جھانوی کپور نے کہا کہ چنئی کا سفر کرنے کے دوران میں نے ایئرپورٹ پر کچھ […]

 0  5
ایسا لگا جیسے میں فالج کا شکار ہوگئی، جھانوی کپور

ممبئی: بالی وڈ کی نوجوان اداکارہ جھانوی کپور نے فوڈ پوائزننگ کا شکار ہونے اور اس کے بعد جسم میں درد، کمزوری اور کپکپاہٹ محسوس ہونے کے بارے میں بتا دیا۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں جھانوی کپور نے کہا کہ چنئی کا سفر کرنے کے دوران میں نے ایئرپورٹ پر کچھ ایسا کھا لیا تھا جو طبیعت بگڑنے کی وجہ بنی۔

جھانوی کپور نے کہا کہ مجھے لگا پیٹ میں معمول کا درد اٹھا ہے لیکن معاملے اس کے برعکس تھا، اسپتال پہنچ کر ٹیسٹ کروائے تو خون کا پیرامیٹر ٹھیک نہیں تھا، بعدازاں مجھے جسم میں درد رہا اور کمزوری سی محسوس ہونے لگی۔

نوجوان اداکارہ کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ میں پتا چلا کہ جگر کے انزائمز زیادہ ہیں، حیدر آباد جانے سے قبل ہی بیمار ہوگئی تھی اور چلنے پھرنے کی ہمت ختم ہوگئی تھی۔

انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ میں خود کو اپاہج محسوس کرنے لگی تھی، حالت اس قدر خراب تھی کہ میں خود چل کر باتھ روم بھی نہیں جا سکتی تھی، کھانا کھانا تو دُور مجھ سے بات بھی نہیں ہو پا رہی تھی۔

یاد رہے کہ جھانوی کپور کو فوڈ پوائزننگ کی شکایت پر ممبئی کے بجی اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا جہاں دو دن رہیں۔

اداکارہ اس وقت اپنی فلم ’الجھ‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو 2 اگست 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جانی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow