اہلیہ میری سب سے بڑی نقاد ہیں، فرحان علی آغا

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فرحان علی آغا نے اہلیہ کو اپنی سب سے بڑی نقاد قرار دے دیا۔ اداکار فرحان علی آغا نے چند گھنٹوں قبل احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اہلیہ […]

 0  0

شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فرحان علی آغا نے اہلیہ کو اپنی سب سے بڑی نقاد قرار دے دیا۔

اداکار فرحان علی آغا نے چند گھنٹوں قبل احمد علی بٹ کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اہلیہ میری سب سے بڑی نقاد ہیں وہ کہتی ہیں کہ فلاں تاثر اس طرح دیتے تو زیادہ اچھا ہوتا اور ان کا کہنا میرے کام بھی آتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ فیم میرے لیے کبھی ایسی چیز نہیں رہی کہ جس کے بغیر رہ نہ پاؤں آج بھی پرانے دوستوں کے ساتھ ڈھابے پر بیٹھ کر چائے پراٹھے کھاتا ہوں، فیم آپ کی قسمت میں ہوگا تو رہے گا ورنہ نہیں رہے گا۔

فرحان علی آغا نے کہا کہ میں حادثاتی طور پر انڈسٹری میں آیا اور جب آیا تو کبھی ایسا نہیں ہوا کہ کام نہیں ملا، ٹائپ کاسٹ ہوجانا الگ بات ہے جہاں  مجھے موضوع تصور کرتے ہیں کاسٹ کرلیتے ہیں۔

بائیوپک کے سوال پر فرحان علی آغا نے کہا کہ جیولین میں نے نہیں پھینکی تھی میری طرف پھینکی گئی ہے اگر میں واپس اٹھا کر پھینکوں اور بائیو پک بن جائے تو وہ الگ بات ہے۔

میزبان نے سوال کیا کہ آپ کا اور ارشد ندیم کا جتنا آن لائن موازنہ ہورہا ہے اور لوگ ردعمل دے رہے ہیں یہ ایک دم کیسے ہوگیا۔

میں نے ایک فٹنس ویڈیو لگائی تھی لیکن میرا پڑوسی بھی مجھے ارشد ندیم کی میمز کی ویڈیو بھیج رہا تھا، اگر فلم آفر ہوا تو بہت اچھا کردار ہوگا۔

فرحان علی آغا نے کہا کہ ارشد ندیم اور میرے درمیان عمر کا فرق ہے وہ جوان ہیں اور میری عمر زیادہ ہے، میں نے ساری زندگی چیزیں سامنے آنے پر فیصلہ کیا ہے جب اسکرپٹ آئے گا تو دیکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی بائیو پک کرنا چاہوں گا، جس چیز کی ضمیر گواہی نہ دے وہ کبھی نہیں کروں گا، اپنے بنائے قانون سے ہٹنا نہیں چاہتا، عدم تحفظ  یہ ہے کہ اپنی نظروں میں نہ گر جاؤں۔

اداکار نے کہا کہ نجی زندگی اور پروفیشنل کو الگ رکھنا چاہیے یہ نہیں ہونا چاہیے کہ کسی ملک جائیں تو اس کی تصاویر پوسٹ کررہے ہیں میں کم از کم ایسا نہیں کرتا ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow