اکشے کمار کے شادی سے قبل کتنے بریک اپ ہوئے؟
بھارتی اداکار اکشے کمار نے اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے شادی سے قبل متعدد مرتبہ بریک اپ ہونے کا انکشاف کردیا۔ بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے حال ہی میں رنویر شو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ٹوئنکل سے تعلق اور شادی سے قبل اپنے دو تین ناکام عشق کا انکشاف کیا۔ میزبان […]
بھارتی اداکار اکشے کمار نے اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے شادی سے قبل متعدد مرتبہ بریک اپ ہونے کا انکشاف کردیا۔
بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے حال ہی میں رنویر شو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ٹوئنکل سے تعلق اور شادی سے قبل اپنے دو تین ناکام عشق کا انکشاف کیا۔
میزبان نے اداکار سے بریک اپس کے بارے میں نوجوان نسل کو مشورہ دینے کو کہا کہ کس طرح ٹوٹے دل کو سنبھالا جائے، جس پر اکشے کمار نے کہا کہ جب میرا بریک اپ ہوا تو (دو تین بار ہوا) تو میں اور زیادہ ایکسرسائز کرتا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح میں اس دکھ کو چینلائز کرتا تھا، اسکی وجہ یہ ہے کہ جب بریک اپ ہوتا ہے تو بہت غصہ ہوتا ہے تو اسے چینلائز کرنا ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ اکشے کمار نے 2001 میں ساتھی اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے شادی کرلی تھی، دونوں کے ہاں دو بچے بیٹا آراو اور بیٹی نیتارا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟