اٹلی میں معمر افراد پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار

روم: اٹلی میں سیکورٹی اہلکاروں نے حال ہی میں ایک مسلح ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا ہے جو صرف معمر افراد پر مشتمل ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سالہ اٹالو ڈی وِٹ عرفیت “دی جرمن”، 68 سالہ سینڈرو بروزو اور 77 سالہ رنیرو پولا کو ڈاک خانوں میں کئی مسلح ڈکیتیوں کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔ ... Read more

 0  2
اٹلی میں معمر افراد پر مشتمل ڈکیت گینگ گرفتار

روم: اٹلی میں سیکورٹی اہلکاروں نے حال ہی میں ایک مسلح ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا ہے جو صرف معمر افراد پر مشتمل ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق 70 سالہ اٹالو ڈی وِٹ عرفیت “دی جرمن”، 68 سالہ سینڈرو بروزو اور 77 سالہ رنیرو پولا کو ڈاک خانوں میں کئی مسلح ڈکیتیوں کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ تینوں افراد مسلح ڈاکوؤں کے گینگ کے سرغنہ تھے جو روم کے ڈاک خانوں میں ڈکیتیاں کرتے تھے۔ یہ گینگ کُل 6 افراد پر مشتمل ہے جس میں سب سے اوپر تین بزرگ سرغنہ حضرات ہیں، ایک 66 سالہ چابیوں کی نقالی بنانے والا اور دیواروں میں سوراخ کرنے پر مامور دو ارکان جن کی عمریں 51 اور 56 سال کی ہیں۔

گینگ کے تمام اراکین کا مجرمانہ ریکارڈ ہے لیکن بالخصوص تینوں سرغناؤں کا بڑا مجرمانہ ریکارڈ ہے جو 1970 کی دہائی سے شروع ہے۔ اطالوی حکام نے گزشتہ سال مئی میں ایک پوسٹ آفس میں ڈکیتی کے بعد اس گینگ کی سرگرمیوں کی چھان بین شروع کی جس میں مجرمان نے ماسک، ٹوپیاں اور چشمے پہنے ہوئے تھے اور عملے کو بندوق کی نوک پر یرغمال بنایا ہوا تھا۔ اس کارروائی میں گینگ 195,000 یورو چرانے میں کامیاب ہوا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow