آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بڑا سنگ میل عبور کر لیا

آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔ آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے 10 ہزار ٹیسٹ رنز کرکٹرز کا کلب جوائن کر لیا […]

 0  0
آسٹریلوی بیٹر اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ کا بڑا سنگ میل عبور کر لیا

آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کر لیے ہیں۔

آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اسٹیو اسمتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا سنگ میل عبور کرتے ہوئے 10 ہزار ٹیسٹ رنز کرکٹرز کا کلب جوائن کر لیا ہے۔

اسٹیو اسمتھ نے یہ سنگ میل سری لنکا کے خلاف گال میں کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہیں 10 ہزار رنز کی تکمیل کے لیے صرف ایک رن ہی درکار تھا۔ وہ پہلا رن بناتے ہی 10 ہزار رنز بنانے والے ٹیسٹ کرکٹرز کلب کے 15 ویں ممبر بن گئے ہیں۔

 

اسٹیو اسمتھ سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک 35 ویں سنچری مکمل کرتے ہوئے نا قابل شکست 104 رنز بنا چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کے ریکارڈ ساز سابق کپتان یونس خان کے کو پیچھے چھوڑ چکے ہیں۔

آسٹریلوی بیٹر نے 115 ویں ٹیسٹ اور 205 ویں اننگ میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ ان سے قبل دنیائے کرکٹ کے 14 کھلاڑی ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنا چکے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی وہ رکی پونٹنگ کے بعد یہ سنگ میل حاصل کرنے والے دوسرے تیز ترین آسٹریلوی کھلاڑی اور دنیا کے پانچویں تیز ترین بلے باز بھی بن گئے ہیں۔

اس سے قبل ٹنڈولکر، برائن لارا اور کمارا سنگاکارا نے یہ اعزاز 195 جب کہ رکی پونٹنگ نے 196 ویں اننگ میں انجام دیا تھا۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے 10 ہزار کلب میں یونس خان واحد پاکستانی بیٹر ہیں۔ انہوں نے 10099 رنز بنائے ہوئے ہیں۔

چیمپئینز ٹرافی: حتمی پاکستانی اسکواڈ سے کن کھلاڑیوں کے ڈراپ ہونے کا امکان؟

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow