آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کونسے نمبر پر آگئی؟
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستانی ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے، پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ ون ڈے رینکنگ میں […]
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستانی ٹیم چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے، پاکستان نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ون ڈے رینکنگ میں بھارتی ٹیم پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، سری لنکا کی ٹیم چھٹے نمبر پر موجود ہے، انگلش ٹیم ساتویں، افغانستان آٹھویں، بنگلادیش نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر براجمان ہے۔
واضح رہے کہ ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی تھی۔
حارث رؤف کو میچ میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
آسٹریلوی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 163 رنز پر ڈھیر ہوئی تھی، پاکستان نے 164 رنز کا ہدف باآسانی 26.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔
صائم ایوب نے 82 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی، ان کی اننگ میں پانچ چوکے اور چھ بلند و بالا چھکے شامل تھے، عبداللہ شفیق 64 اور بابر اعظم 15 رنز کے ساتھ نآٹ آؤٹ رہے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا اور فیصلہ کن ون ڈے میچ کل بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟