اُدے شیٹی اور مجنوں بھائی ’ویلکم 3‘ کا حصہ کیوں نہیں؟ نانا پاٹیکر نے اصل وجہ بتا دی

ممبئی: بالی وڈ کے تجربہ کار اداکار نانا پاٹیکر نے اُدے شیٹی اور مجنوں بھائی کے فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کا حصہ نہ ہونے کی اصل وجہ بتا دی۔ 2007 میں انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی کامیڈی فلم ’ویلکم‘ میں نانا پاٹیکر نے (اُدے شیٹی) جبکہ اداکار انیل کپور نے (مجنوں بھائی) […]

 0  2
اُدے شیٹی اور مجنوں بھائی ’ویلکم 3‘ کا حصہ کیوں نہیں؟ نانا پاٹیکر نے اصل وجہ بتا دی

ممبئی: بالی وڈ کے تجربہ کار اداکار نانا پاٹیکر نے اُدے شیٹی اور مجنوں بھائی کے فلم ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ کا حصہ نہ ہونے کی اصل وجہ بتا دی۔

2007 میں انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی کامیڈی فلم ’ویلکم‘ میں نانا پاٹیکر نے (اُدے شیٹی) جبکہ اداکار انیل کپور نے (مجنوں بھائی) کا کردار نبھایا تھا۔

ان کرداروں کے ڈائیلاگز آج بھی لوگوں کو یاد ہیں اور اکثر میمز کا حصہ بھی رہتے ہیں۔ دونوں نے ویلکم فرنچائز کی دوسری قسط میں بھی مرکزی کردار نبھایا تھا تاہم تیسری قسط میں دونوں شامل نہیں۔

اس کی اصل وجہ بتاتے ہوئے نانا پاٹیکر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہمیں فلم کا حصہ بننے کی آفر ہوئی تھی لیکن اسکرپٹ میں کوئی کہانی ہے اور نہ مزا ہے۔

انٹرویو میں اداکار نے اُدے شیٹی کے کردار کو نبھانے میں ہچکچاہٹ کے بارے میں بتایا کہ میں نے ہدایت کاری انیس بزمی کو والدہ کی قسم دی تھی کہ یہ کردار میرے مطابق ہوگا۔

نانا پاٹیکر نے کہا کہ اگر انیل کپور میرے ساتھ نہ ہوتے تو میں یہ کردار ادا نہیں کر سکتا تھا، اگر انیل کپور اور میں ہوں تو ہی ’ویلکم‘ممکن ہے، اگر آپ مجھے ہٹا دیں گے تو وہ اکیلا کچھ نہیں کر سکتا۔

خیال رہے کہ ویلکم فرنچائز کی تیسری قسط کا نام ’ویلکم ٹو دی جنگل‘ رکھا گیا ہے جو 20 دسمبر 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی۔

بالی وڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار نے 7 ستمبر 2023 کو اپنی سالگرہ کے موقع پر اس کا ٹیزر جاری کیا تھا۔

احمد خان کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں سنجے دت، ارشد وارثی، پریش راول، جونی لیور، راجپال یادیو، سنیل شیٹی، ڈیشا پٹانی، جیکلین فرنانڈز اور روینہ ٹنڈن و دیگر شامل ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow