انیل کمبلے نے نئے کپتان ہاردک پانڈیا کا مذاق کیوں اڑایا؟
سابق بھارتی لیگ اسپنر انیل کمبلے نے ممبئی انڈینز کے نئے کپتان ہاردک پانڈیا کا مضحکہ اڑاتے ہوئے ان پر طنز کرڈالا۔ ممبئی انڈینز نے انڈین پریمیئر لیگ 2024 کے اس ایڈیشن کے لیے ہاردک پانڈیا کو قیادت کی ذمہ داری سونپی ہے۔ روہت شرما کی جگہ انھبیں کپتانی کا رول دیا گیا جنھوں نے […]
سابق بھارتی لیگ اسپنر انیل کمبلے نے ممبئی انڈینز کے نئے کپتان ہاردک پانڈیا کا مضحکہ اڑاتے ہوئے ان پر طنز کرڈالا۔
ممبئی انڈینز نے انڈین پریمیئر لیگ 2024 کے اس ایڈیشن کے لیے ہاردک پانڈیا کو قیادت کی ذمہ داری سونپی ہے۔ روہت شرما کی جگہ انھبیں کپتانی کا رول دیا گیا جنھوں نے ممبئی کو بحیثیت کپتان پانچ بار آئی پی ایل کا ٹائٹل جتوایا۔
افتتاحی میچ میں ان کی ٹیم گجرات ٹائٹنز سے ٹکرائی تاہم ٹاس کے موقع پر جب پریزینٹر روی شاستری نے ہاردک سے ٹیم کے پلیئرز کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے مبہم اور غیرروایتی انداز میں جواب دیا۔
انھوں نے پلیئنگ الیون کا نام لینے کے بجائے صرف اتنا کہا کہ ہمارے پاس چار فاسٹ بولرز، تین اسپنرز اور سات بلے باز ہیں۔ ہم نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تمام شعبوں کو مضبوط کریں۔
ان کی یہ حرکت سابق بھارتی کرکٹر انیل کمبلے کو بالکل بھی پسند نہیں آئی اور انھوں نے نجی چینل پر تبصرہ کرتے ہوئے ہاردک کے بیان پر مزاحیہ ردعمل دیا۔
پریزنٹر سہیل چندھوک اور اے بی ڈی ویلیئرز کے ساتھ بات کرتے ہوئے کمبلے نے مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ میں ہاردک سے کبھی بھی یہ توقع نہیں کروں گا کہ وہ ہمیں ٹیم کے پلیئرز کے نام بھی بتائے گا۔ چار فاسٹ بولرز، تین اسپنرز، 11 فیلڈرز، ہم سب جانتے ہیں کہ وہ کون ہیں۔
تاہم پانڈیا کے لیے اپنی پرانی فرنچائز میں کپتانی کا آغاز کچھ زیادہ اچھا ثابت نہ ہوسکا کیونکہ ممبئی انڈینز کو گجرات ٹائیٹنز کے خلاف پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اپنی پرانی ٹیم ممبئی انڈینز میں کافی عرصے بعد بحیثیت کپتان واپس آئے ہیں، یہ وہ ٹیم ہے جہاں سے انھوں نے اپنے آئی پی ایل کا سفر شروع کیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟