انگلینڈ نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان ویمنز ٹیم کو ہرا کر سیریز 0-3 سے جیت لی
انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستانی خواتین کرکٹرز کو مات دیتے ہوئے سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم انگش خواتین کے سامنے پوری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بے بس دکھائی دیں اور ایک بھی میچ میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ […]
انگلینڈ ویمنز کرکٹ ٹیم نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پاکستانی خواتین کرکٹرز کو مات دیتے ہوئے سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی ویمنز کرکٹ ٹیم انگش خواتین کے سامنے پوری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بے بس دکھائی دیں اور ایک بھی میچ میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہیں۔ تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھی قومی ویمنز ٹیم کو 34 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
لیڈز میں کھیلے جانے والے میچے میں انگلش سائیڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 176 رنز اسکور بورڈ پر سجائے۔ انگلینڈ کی بیٹر ڈینی وائٹ نے 87 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ پاکستان کی جانب سے ڈیانا بیگ اور ندا ڈار نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں قومی ویمنز کرکٹ ٹیم 4 وکٹوں کے نقصان پر محض 142 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی عالیہ ریاض 35 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔
اوپنر گل فیروزہ نے 30 رنز اسکور کیے جبکہ کپتان ندا ڈار نے ناٹ آؤٹ 29 رنز بنائے مگر ٹیم کو ہدف تک پہنچانے میں ناکام رہیں۔ انگلش ویمنز ٹیم نے سیریز میں 0-3 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے وائٹ واش کیا۔
خیال رہے کہ ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں انگلش ٹیم نے پاکستان کو 65 رنز سے شکست دی تھی جبکہ افتتاحی میچ میں بھی پاکستان ویمنز ٹیم کو 53 رنز سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟