انڈا پھینکنے پر سیاست دان نے خاتون کی پٹائی کر ڈالی، ویڈیو وائرل

پیرس: فرانس میں ایک سیاست دان نے اس وقت ایک خاتون کی پٹائی کر ڈالی جب اس نے ان پر پبلک سے ملاقات کے دوران انڈا پھینک دیا۔ سیاست دانوں پر جوتے اور گندے انڈے اور ٹماٹر پھینک کر اپنی نفرت اور شدید ناپسندیدگی کا اظہار دنیا بھر میں دیکھا جاتا رہا ہے، ایسے واقعات […]

 0  3
انڈا پھینکنے پر سیاست دان نے خاتون کی پٹائی کر ڈالی، ویڈیو وائرل

پیرس: فرانس میں ایک سیاست دان نے اس وقت ایک خاتون کی پٹائی کر ڈالی جب اس نے ان پر پبلک سے ملاقات کے دوران انڈا پھینک دیا۔

سیاست دانوں پر جوتے اور گندے انڈے اور ٹماٹر پھینک کر اپنی نفرت اور شدید ناپسندیدگی کا اظہار دنیا بھر میں دیکھا جاتا رہا ہے، ایسے واقعات میں سیاست دانوں کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تاہم فرانسیسی سیاست دان نے بالکل مختلف رد عمل کا مظاہرہ کیا، فرانس کے جزیرے کورسیکا کے شہر ایجاکیو میں سیاسی پارٹی ’ریکنکیٹ‘ کے بانی اور صدر ایرک زیمور ہفتے کے روز انتخابی مہم پر نکلے تھے کہ اس دوران ایک خاتون نے پیچھے سے آ کر نعرے لگاتے ہوئے ان پر انڈا پھینک دیا۔

اس واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں، ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیاست دان ایرک زیمور نے جوابی وار کرتے ہوئے خاتون پر مکے برسائے، تاہم ان کے قریب کھڑے ساتھیوں نے انھیں روک کر خاتون کو مزید پٹنے سے بچایا۔

واقعے کے بعد کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ایرک زیمور کے عمل کا دفاع کیا گیا، اور اس دفاع پر انھیں سراہا گیا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow