انوکھی واردات: چور ہوٹل سے پکوڑے، مچھلی، رائتہ اور سلاد لے اڑے
بعض اوقات چوری کی ایسی انوکھی وارداتیں سامنے آتی ہیں جس پر یقین نہیں آتا جیسا کہ اس ریسٹورینٹ میں ہونے والی چوری ہے۔ چور یا ڈکیت بنیادی طور پر رقم، زیورات اور قیمتی اشیا لوٹتے یا چوری کرتے ہیں لیکن بعض اوقات ایسی انوکھی وارداتیں سامنے آتیں ہیں جو سب کو حیران کر دیتی […]
بعض اوقات چوری کی ایسی انوکھی وارداتیں سامنے آتی ہیں جس پر یقین نہیں آتا جیسا کہ اس ریسٹورینٹ میں ہونے والی چوری ہے۔
چور یا ڈکیت بنیادی طور پر رقم، زیورات اور قیمتی اشیا لوٹتے یا چوری کرتے ہیں لیکن بعض اوقات ایسی انوکھی وارداتیں سامنے آتیں ہیں جو سب کو حیران کر دیتی ہیں۔
ایسی ہی ایک انوکھی واردات گوجرانوالہ میں ہوئی ہے جہاں کوٹ اسحاق کے علاقے میں واقع ریسٹورینٹ میں چور رات کی تاریکی میں داخل ہوئے اور رقم کے بجائے چکن پکوڑے، مچھلی، رائتہ اور سلاد چوری کر کے فرار ہو گئے۔
ریسٹورینٹ کے مالک نے جب رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی تو پولیس بھی چوری شدہ سامان جان کر حیران رہ گئی۔
رپورٹ کے مطابق نامعلوم چور ریسٹورینٹ کے تالے توڑ کر فریزر سے ڈیڑھ من چکن کے پکوڑے، 25 کلو مچھلی، 10 کلو رائتہ اور 4 کلو سلاد لے کر فرار ہو گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گوجرانوالہ میں ہی ایک اور دلچسپ ڈکیتی کی وارداتہوئی تھی۔ اس واردات میں دو مسلح ڈاکو بزور اسلحہ دکان سے صرف ٹافیوں کے دو پیکٹ لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔
انوکھی ڈکیتی: ڈاکو بزور اسلحہ ٹافیوں کے صرف ’’2‘‘ ڈبے لوٹ کر فرار
آپ کا ردعمل کیا ہے؟