اننت امبانی نے جان ابراہم کی بے عزتی کردی؟ ویڈیو وائرل
بھارت کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات گزشتہ دنوں اختتام پذیر ہوئیں۔ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کی ویڈیو اب بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر صارفین بھی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔ حال ہی میں […]
بھارت کے امیر ترین تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات گزشتہ دنوں اختتام پذیر ہوئیں۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات کی ویڈیو اب بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جسے دیکھ کر صارفین بھی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں۔
حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دولہے اننت امبانی نے بالی ووڈ اسٹار جان ابراہم کو اس وقت نظر انداز کردیا جب وہ انہیں گلے لگا کر شادی کی مبارکباد دینا چاہ رہے تھے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جان ابراہم اننت امبانی کو گلے لگا کر شادی کی مبارکباد دینے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ دولہا میاں ناصرف اداکار کو نظر انداز کر رہے ہیں بلکہ جان ابراہم کے ان کے پیچھے پیچھے گھومنے پر بھی ان کی باتوں کا جواب نہیں دے رہے۔
اننت امبانی اور جان ابراہم کی اس وائرل ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں۔
کچھ انسٹاگرام صارفین کا کہنا ہے کہ اننت امبانی غیر سنجیدہ رویہ اپنا کر اداکار کی توہین کر رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ مہمانوں کے جھرمٹ میں اننت سے ایسا غیر ارادی طور پر ہو گیا ہوگا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟