انسٹا گرام صارفین کیلئے بڑی خبر، دلچسپ فیچر متعارف

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ سوشل پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے مطابق اب صارفین ریلز (مختصر ویڈیوز) میں ایک سے زیادہ آڈیو ٹریکس شامل کر سکتے ہیں۔ مذکورہ کمپنی نے گزشتہ روز […]

 0  2
انسٹا گرام صارفین کیلئے بڑی خبر، دلچسپ فیچر متعارف

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ سوشل پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور نیا اور دلچسپ فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام کے مطابق اب صارفین ریلز (مختصر ویڈیوز) میں ایک سے زیادہ آڈیو ٹریکس شامل کر سکتے ہیں۔

مذکورہ کمپنی نے گزشتہ روز اس نئے فیچر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ صارفین ایک سنگل ریل میں اب 20 تک ٹریکس شامل کرسکتے ہیں، جس کے لیے ریل ایڈیٹر میں صارفین کو ‘ایڈ ٹو مکس’ کے آپشن پر کلک کرنا پڑے گا۔

Instagram

انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ اس فیچر میں ایک مرتبہ ٹریکس ایڈ کرنے کے بعد صارف کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ وہ صرف وہی حصہ کاٹ کر شامل کرے جو وہ چاہتا ہے۔

انسٹاگرام کے مطابق کمبائنڈ ٹریک کو اسی کری ایٹر سے منسوب کر دیا جائے گا تاکہ ان کے فینز اس یونیک مکس کو دوبارہ استعمال کرسکیں۔

‘انسٹا گرام’ کے مطابق ریلز میں ملٹی ٹریک آڈیو کی لانچنگ کری ایٹرز کی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھاتی ہے تاکہ وہ اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار اس انداز میں کر سکیں جو ان کے اور ان کی آڈینس کے لیے موزوں ہوں۔

اس نئے فیچر کی بدولت اب صارفین کو ایک سے زیادہ ٹریکس کو ملانے اور پھر اپنی کلپس پر لگانے کے لیے دوسرے ایڈیٹر کو استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow