انسٹاگرام ریلز دیکھنے والے صارفین کیلئے بڑی خبر
انسٹاگرام اپنے پسندیدہ ریلز پلیٹ فارم کے اندر ‘بلینڈ’ نامی ایک انقلابی فیچر جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس کا مقصد صارفین کو دی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانا اور دوستوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی تکنیکی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ انسٹاگرام […]
انسٹاگرام اپنے پسندیدہ ریلز پلیٹ فارم کے اندر ‘بلینڈ’ نامی ایک انقلابی فیچر جاری کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس کا مقصد صارفین کو دی جانے والی سہولیات کو بہتر بنانا اور دوستوں کے درمیان مضبوط تعلقات کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی تکنیکی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ انسٹاگرام اندرونی طور پر بطورِ خاص ریلز کے لیے ایک نئے فیچر پر کام کررہا ہے جسے ’بلینڈ‘ کا نام دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس سہولت کے تحت صارفین اپنی خاص ریلز کو اپنے اور اپنے دوستوں تک بھی محدد رکھ سکیں گے یعنی اس کے ذریعے ریلز کی پرسنلائزڈ فیڈ یعنی ذاتی فیڈ کو استعمال کیا جاسکے گا۔
اسی طرح تجویز کردہ یا ریکمنڈڈ ریلز بھی بنائی جاسکیں گی جنہیں آپ اور صرف آپ کے دوست ہی دیکھ سکیں گے اور ترجیحات کے لحاظ سے ریلز سامنے آئیں گی اور یوں وقت ضائع ہونے سے بچے گا۔
تاہم بلینڈ کا مرکزی مقصد تخلیہ یا پرائیویسی ہے کیونکہ بلینڈ سے باہر نکلنا بھی کسی بھی وقت ممکن ہوسکے گا۔ تاہم ماہرین نے اسے اسپاٹیفائی کی شیئرڈ پلے لسٹ فیچر جیسا قرار دیا ہے لیکن توقع ہے کہ اس انسٹاگرام ٹک ٹاک پر سبقت ضرور حاصل کرسکے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟