انتہائی معمولی بات پر بیوی نے شوہر کو چھت سے دھکا دے دیا

میاں بیوی میں کسی بھی معاملے پر اختلاف رائے ہونا بڑی بات نہیں لیکن ایک انتہائی معمولی تنازع پر بیوی نے شوہر کو چھت سے دھکا دے دیا۔ یہ عجیب وغریب واقعہ عراق میں پیش آیا جہاں خاتون نے صرف خریداری کے لیے ساتھ بازار جانے سے انکار پر شوہر کو چھت سے دھکا دے […]

 0  2
انتہائی معمولی بات پر بیوی نے شوہر کو چھت سے دھکا دے دیا

میاں بیوی میں کسی بھی معاملے پر اختلاف رائے ہونا بڑی بات نہیں لیکن ایک انتہائی معمولی تنازع پر بیوی نے شوہر کو چھت سے دھکا دے دیا۔

یہ عجیب وغریب واقعہ عراق میں پیش آیا جہاں خاتون نے صرف خریداری کے لیے ساتھ بازار جانے سے انکار پر شوہر کو چھت سے دھکا دے دیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں پیش آیا جہاں خاتون اپنی بہن کی شادی کی تیاری کے سلسلے میں خریداری کے لیے بازار جانا چاہتی تھی تاہم شوہر نے ساتھ چلنے سے انکار کر دیا جس پر وہ آگ بگولہ ہوکر آپے سے باہر ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون نے بہانے سے شوہر کو مکان کی چھت پر بلایا اور پھر اس کو گھر کی چھت سے دھکا دے دیا۔

مذکورہ شخص شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کے جسم کی کئی ہڈیاں بلندی سے گرنے کے باعث ٹوٹ گئی ہیں۔

اہل محلہ نے صورتحال کے پیش نظر پولیس کو طلب کر لیا جس نے خاتون کو اپنے شوہر کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں گرفتار کرلیا اور مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow