انار کے جوس میں دہی اور ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔! چہرہ دلکش، جلد چمکدار
خواتین اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے طرح طرح کی مہنگی کریموں اور سپلیمنٹس کا استعمال کرتی ہیں لیکن آج ہم آپ کو چمکدار اور صحت مند جلد کے لیے ایک آسان اور سستا ٹوٹکا بتائیں گے۔ انار سب کا پسندیدہ کا پھل ہے، جسے کھانے سے جسم کو ٹھنڈک اور کھانسی کے اثرات […]
خواتین اپنی جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے طرح طرح کی مہنگی کریموں اور سپلیمنٹس کا استعمال کرتی ہیں لیکن آج ہم آپ کو چمکدار اور صحت مند جلد کے لیے ایک آسان اور سستا ٹوٹکا بتائیں گے۔
انار سب کا پسندیدہ کا پھل ہے، جسے کھانے سے جسم کو ٹھنڈک اور کھانسی کے اثرات سے بچایا جا سکتا ہے۔
یہ پھل خون کو پتلا کرنے کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جبکہ خون کی کمی کو پورا کرنے کیلئے بھی اپنی مثال آپ ہے، اس کا استعمال خون کے جمنے کو روکتا ہے۔
انار کے رس میں فائبر کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے جو کہ اینٹی آکسیڈینٹ ہے اور جسم کو تندرست و توانا بھی رکھتا ہے۔
آج ہم آپ کو ایک ایسا آسان اور کم قیمت ٹوٹکا بتا رہے ہیں، جس سے آپ کے چہرے کے داغ دھبے بھی ختم ہوجائیں گے اور رنگت بھی فوری طور پر دمک اٹھے گی۔
انار کا ماسک
اس ماسک کو بنانے کے لئے تین کھانے کے چمچ انار کا جوس ، ایک کھانے کا چمچ دہی اور ایک کھانے کا چمچ پسا ہوا گڑ لیں۔
جوس کو تھوڑا پکا لیں تاکہ وہ گاڑھا ہوجائے اور تینوں چیزیں ملا کر پیسٹ بنا لیں، اس آمیزے کو چہرے، گردن اور ہاتھوں پر لگالیں اور آدھا گھنٹہ بعد سادے پانی سے دھو لیں۔اس عمل کو مسلسل کرنے سے چہرہ جگمگا اٹھے گا اور دانے، داغ دھبے بھی دور ہوجائیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟