اعظم خان پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے تو کیا ہوا؟ ویڈیو سامنے آگئی
کاکول میں جاری فزیکل کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سخت گیر ایکسر سائز بھی کیں اور اُس سے لطف اندوز بھی ہوئے، ایسے میں ایک بار پھر قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے اعظم خان نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کیمپ میں انوکھی مشق […]
کاکول میں جاری فزیکل کیمپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے سخت گیر ایکسر سائز بھی کیں اور اُس سے لطف اندوز بھی ہوئے، ایسے میں ایک بار پھر قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان کے صاحبزادے اعظم خان نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ کیمپ میں انوکھی مشق کا سامنا کرنا پڑا، جس میں انہیں پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کا ٹاسک دیا گیا تھا۔
فاسٹ بولر زمان خان نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اعظم خان کے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کے مناظر موجود ہیں۔
اپنے آخری ساتھی کے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے پر کھلاڑیوں کی خوشی دیدنی تھی اور سب ہی اعظم خان کے استقبال کے لئے پہنچ گئے اور اعظم خان کے نام کے نعرے بلند کرنا شروع کردیئے۔
اعظم خان کے پہاڑ کی چوٹی پر پہنچنے کے مناظر دیکھنے سے تعلق رکھتے تھے، تمام کھلاڑی اس موقع پر خوب لطف اندوز ہوئے۔
ویڈیو: کاکول میں رسہ کشی مقابلہ، اعظم خان طاقت کے بادشاہ قرار
واضح رہے کہ کاکول میں قومی کرکٹرز کا کیمپ آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گا۔جبکہ کھلاڑی 8اپریل کو آرمی چیف کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر میں شرکت کریں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟