اس شکست کے لیے پلیئرز خود ذمہ دار ہیں! وقار یونس قومی ٹیم پر برس پڑے
وقار یونس نے بھارت کے ہاتھوں گرین شرٹس کی افسوسناک ہزیمت پر کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی شکست کے لیے خود قصوروار ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے بعد بھارت ہاتھوں شکست پر پاکستان کے سابق کپتان کہنا تھا کہ اب پاکستان کے لیے آگے کا راستہ بہت ہی […]
وقار یونس نے بھارت کے ہاتھوں گرین شرٹس کی افسوسناک ہزیمت پر کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنی شکست کے لیے خود قصوروار ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا کے بعد بھارت ہاتھوں شکست پر پاکستان کے سابق کپتان کہنا تھا کہ اب پاکستان کے لیے آگے کا راستہ بہت ہی ناہموار اور کٹھن ہے، ٹیم کسی اور کو مورد الزام نہیں ٹھہرا سکتی، اس نہج پر پہنچنے کے لیے پلیئرز خود ذمہ دار ہیں۔
وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کے پاس پورا موقع موجود تھا اور اس میچ کو آسانی سے جیتا جاسکتا تھا، 10 ویں اوور تک گرین شرٹس کو تھوڑے زیادہ رنز اسکور کرنے چاہیے تھے۔
سابق پاکستانی کپتان نے کہا کہ 10 ویں اوور کے اختتام پر پاکستان کا اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 57 رنز تھا جبکہ یہ اسکور مزید 10 رنز زیادہ ہونا چاہیے تھا۔
وقار نے کہا کہ اب تک ٹورنامنٹ میں پاکستان نے کافی خراب کرکٹ کھیلی ہے جبکہ ایک بار پھر سے گرین شرٹس کو سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے دوسری ٹیموں کے نتائج پر انحصار کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ بھارت نے گزشتہ دنوں ورلڈکپ کے ایک اور مقابلے میں پاکستانی ٹیم کو شکست سے دوچار کیا تھا، گرین شرٹس 120 رنز کا ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
تقریباً تمام قومی بیٹرز بھارت کے خلاف ڈھیر ہوگئے، بابر اعظم، افتخار احمد، شاداب خان اور عماد وسیم میچ میں بری طرح ناکام ثابت ہوئے اور 120 رنز کا نہایت کم ہدف بھی گرین شرٹس کے لیے کوہ گراں ثابت ہوا۔
اس میچ میں پاکستانی بیٹرز لاپروائی سے اپنی وکٹ گنوا کر جارتے رہے، بلے بازوں نے بولرز کی محنت پر پانی پھیر دیا اور پوری ٹیم مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 113 رنز اسکور کرسکی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟