ارشد ندیم کو تو بھینس، مگر آسٹریلوی گولڈ میڈلسٹ کو کیا تحفہ ملے گا؟ جان کر حیران رہ جائیں
پیرس اولمپکس میں خواتین کے اسکیٹنگ بورڈ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ایتھلیٹ اریسا ٹریو کو ان کے والدین نے حیران کن تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ پیرس اولمپکس تو اختتام پذیر ہوگئے لیکن اس سے جڑی خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم […]
پیرس اولمپکس میں خواتین کے اسکیٹنگ بورڈ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی ایتھلیٹ اریسا ٹریو کو ان کے والدین نے حیران کن تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے۔
پیرس اولمپکس تو اختتام پذیر ہوگئے لیکن اس سے جڑی خبریں میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔ پاکستان کے لیے گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو جہاں حکومتی سطح کے علاوہ نجی سطح پر بھی بہت پذیرائی مل رہی اور انعامات کی برسات ہو رہی ہے وہیں ان کے سسر نے اپنے داماد کو بھینس تحفے میں دینے کا اعلان کیا ہے، لیکن آسٹریلوی گولڈ میڈلسٹ کو اس کے والدین جو تحفہ دے رہے ہیں، اس کو آپ جان کر حیران رہ جائیں گے۔
غیر ملکی ویب سائٹ کے مطابق خواتین کے اسکیٹ بورڈنگ مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے والی آسٹریلوی ایتھلیٹ اریسا ٹریو کو ان کے والدین نے تحفے میں ’’بطخ‘‘ دینے کا اعلان کیا ہے۔
اریسا ٹریو جنہوں نے 7 اگست کو تاریخ رقم کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتنے والی سب سے کم عمر آسٹریلوی ایتھلیٹ ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ان کا وطن واپسی پر گھر پر والدین انہیں جو خاص تحفہ دیں گے وہ بطخ ہوگی۔
گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے 14 سالہ ایتھلیٹ نے بتایا کہ اُن کے والدین نے اُن سے وعدہ کیا تھا کہ اگر وہ گولڈ میڈل جیتتی ہیں تو انہیں تحفے میں پالتو بطخ دی جائے گی۔
اریسا ٹریو نے کہا کہ میرے والدین مجھے کتا یا بلی کبھی نہیں پالنے دیں گے لیکن بطخیں بہت پیاری ہوتی ہیں اور میں ایک بطخ پالنا چاہتی ہوں کیونکہ یہ بہت آسان ہوگا۔
واضح رہے کہ اریسا ٹریو نے خواتین کے اسکیٹ بورڈنگ مقابلے کے فائنل میں 93.18 اسکور کرتے ہوئے سونے کا تمغہ جیتا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟