اداکارہ میرا کی ارشد ندیم کو انوکھے انداز میں مبارکباد

پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف اداکارہ میرا نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو انوکھے انداز میں مبارکباد پیش کر دی۔ اداکارہ میرا کاغذ پر لکھے جملے پڑھ پڑھ کر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتی رہیں۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ […]

 0  5

پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف اداکارہ میرا نے پیرس اولمپکس میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ارشد ندیم کو انوکھے انداز میں مبارکباد پیش کر دی۔

اداکارہ میرا کاغذ پر لکھے جملے پڑھ پڑھ کر ارشد ندیم کو مبارکباد پیش کرتی رہیں۔ ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ قومی ایتھلیٹ نے 92.97 کی تھرو کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔

انہوں نے کہا کہ اولمپئن نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، بہت خوشی کی بات ہے ہمیں آپ پر فخر ہے۔

ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی ایتھلیٹ کو پیرس اولمپکس میں ریکارڈ کارکردگی پر ہلال امتیاز سے نوازنے کی ہدایت دے دی۔

آصف علی زرداری ارشد ندیم کو کھیل کے میدان نمایاں خدمات کے اعتراف میں خصوصی تقریب میں سول ایوارڈ دیں گے۔

ان کی ہدایت پر ایوانِ صدر نے ارشد ندیم کو سول ایوارڈ دینے کیلیے کابینہ ڈویژن کو خط ارسال کر دیا جس میں لکھا گیا کہ ارشد ندیم نے بہترین کارکردگی سے کھیل کے میدان میں قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

صدر مملکت نے لکھا کہ ارشد ندیم کی عالمی سطح پر شاندار کامیابی قوم کیلئے فخر کا باعث بنی، انہوں نے ایتھلیٹکس کے میدان میں ملک کا نام روشن کیا اس لیے ارشد کو سول ایوارڈ آئین کے آرٹیکل 259 (2) کے تحت دیا جائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow