اداکاراؤں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کے شوہر۔۔۔۔۔۔ اریبہ حبیب نے کیا کہا؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب نے ساتھی اداکاراؤں کو اہم مشورہ دے دیا۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ اور ’انگنا‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اریبہ حبیب نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں نجی زندگی سمیت شوبز کیریئر پر گفتگو کی۔ اریبہ حبیب نے کہا کہ شادی بہت […]

 0  9
اداکاراؤں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کے شوہر۔۔۔۔۔۔ اریبہ حبیب نے کیا کہا؟

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اریبہ حبیب نے ساتھی اداکاراؤں کو اہم مشورہ دے دیا۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ اور ’انگنا‘ میں شاندار اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اریبہ حبیب نے حالیہ پوڈ کاسٹ میں نجی زندگی سمیت شوبز کیریئر پر گفتگو کی۔

اریبہ حبیب نے کہا کہ شادی بہت اہم ہے اور آپ اپنے شوہر کے لیے صرف ان کی بیوی ہیں، اداکاراؤں کو یاد رکھنا چاہیے کہ ان کے شوہر انڈسٹری کے ساتھی نہیں جن سے مقابلہ بازی کی جائے یا اسی طرز کا برتاؤ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین کو کبھی کبھار نرم مزاجی سے کام لینا چاہیے اور رشتے میں سمجھوتہ کرنا چاہیے۔

اریبہ حبیب نے بتایا کہ اداکاری میں آنے سے پہلے فیشن ڈیزائننگ اور ماڈلنگ کی اس کے بعد اداکارہ بن گئی، لوگوں کے دماغ میں یہ بھی ہے کہ ماڈل سے زیادہ اداکارہ پیاری ہوتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ چار سے پانچ سال ماڈلنگ کی اس کے بعد ڈرامہ سائن کیا تھا، اس سے قبل بھی آڈیشن دے چکی تھی لیکن لوگوں کو سمجھ نہیں آرہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ چار سے پانچ ڈرامے کیے جن میں سے تین ناظرین کو بہت پسند آئے۔

واضح رہے کہ اریبہ حبیب یکم جنوری 2022 کو سعدین شیخ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ دونوں کی شادی کی خوبصورت تصاویر سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہوئی تھیں۔

شادی کے موقع پر اریبہ حبیب نے روایتی سرخ جوڑا زیب تن کیا جب کہ دولہے سعدین نے گہری نیلی قمیص شلوار کا انتخاب کیا۔ اداکارہ نے نکاح کی تقریب کی تصاویر خوبصورت کیپشنز کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کی تھیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow