’’احمد آباد کی شکست کے بارے میں نہیں سوچ رہے‘‘

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم اور بھارتی ٹیم کے کوچ راہول ڈراوڈ فائنل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ آج جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیمیں بارباڈوس پہنچ چکی ہیں۔ میچ سے قبل جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ فائنل […]

 0  2
’’احمد آباد کی شکست کے بارے میں نہیں سوچ رہے‘‘

جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرم اور بھارتی ٹیم کے کوچ راہول ڈراوڈ فائنل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کا فائنل مقابلہ آج جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان ہوگا، دونوں ٹیمیں بارباڈوس پہنچ چکی ہیں۔

میچ سے قبل جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم نے کہا کہ فائنل میں کوالیفائی کر کے وہ بہت خوش تھے، کھلاڑی ابھی پرفارمنس سے مطمئن نہیں ہیں، ان میں فائنل جیتنے کا وہی جذبہ موجود ہے، ایڈم مارکرم نے کھلاڑیوں سے کہا ہمیں بس ایک میچ اور جیتنا ہے۔

بھارتی ٹیم کے کوچ اور ماضی کے بہترین بیٹسمین راہول ڈراوڈ نے کہا کہ ہم اب احمد آباد کی شکست کے بارے میں نہیں سوچ رہے، جنوبی افریقہ بھی ماضی کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہوگا۔ انھوں نے کہا ہر کوئی اس بات سے اتفاق کرے گا کہ دونوں ٹورنامنٹ کی بہترین ٹیمیں رہی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ نومبر میں احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی شان دار سنچری اور بولرز کی عمدہ بولنگ کی بدولت بھارت کو بہ آسانی 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی مرتبہ ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

ادھر فائنل میں بھی دونوں ٹیموں کے ناقابل شکست رہنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے، اگر میچ مکمل نہ ہوا تو دونوں ٹیمیں بغیر ہارے ٹرافی کی حق دار قرار پائیں گی۔

پاکستانی وقت کے مطابق فائنل شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں ایونٹ میں ابھی تک ناقابل شکست رہی ہیں، دوسری طرف موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ میچ کے دوران بارش کا امکان ہے، اس لیے فریقین کو میچ میں رکاوٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow