اجے جڈیجا ’’راجا‘‘ بن کر راتوں رات سب سے دولت مند بھارتی کھلاڑی بن گئے!

محل، مہنگی گاڑیاں، بے تحاشہ دولت اور سینکڑوں ایکڑ زمین ملنے کے بعد سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا راتوں رات بھارت کے سب سے امیر کھلاڑی بن گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا کو گجرات کے جام نگر تخت کا وارث قرار دے دیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی وہ […]

 0  1
اجے جڈیجا ’’راجا‘‘ بن کر راتوں رات سب سے دولت مند بھارتی کھلاڑی بن گئے!

محل، مہنگی گاڑیاں، بے تحاشہ دولت اور سینکڑوں ایکڑ زمین ملنے کے بعد سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا راتوں رات بھارت کے سب سے امیر کھلاڑی بن گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سابق بھارتی کرکٹر اجے جڈیجا کو گجرات کے جام نگر تخت کا وارث قرار دے دیا گیا ہے جس کے ساتھ ہی وہ 1450 کروڑ روپے سے زائد کی دولت کے مالک بن گئے ہیں۔

اس سے قبل اجے جڈیجہ کے اثاثوں کی مجموعی مالیت 250 کروڑ روپے تھی جو وراثت میں ملنے والی دولت کے بعد 1600 کروڑ بھارتی روپے ہو جائے گی یوں وہ اسٹار بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی جن کے اثاثوں کی مجموعی مالیت لگ بھگ ایک ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے کو بہت پیچھے چھوڑتے ہوئے بھارت کے امیر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اجے جڈیجا کا تعلق شاہی خاندان سے ہے اور ان کے والد دولت سنگھ جڈیجا جام نگر سے 3 بار رکن اسمبلی رہے تھے۔

ان کے خاندان کا سلسلہ کرکٹر رنجیت سنگھ جڈیجہ سے ملتا ہے، جنہوں نے 1907 سے 1933 تک نواں نگر پر حکومت کی۔ خود مہاراجا صاحب، ایک سابق کرکٹر ہیں جنہوں نے رنجی ٹرافی میں سوراشٹرا کی کپتانی کی، 1966 میں نواں نگر کی وارثت سنبھالی۔

بھارت کے ڈومیسٹک ایونٹ رنجی ٹرافی اور دلیپ ٹرافی کا نام بھی اجے جڈیجا کے رشتہ داروں کے ایس رنجیت سنگھ اور کے ایس دلیپ سنگھ کے نام پر رکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دسہرہ کے موقع پر اجے جڈیجا کے چچا اور نوانا نگر کے مہاراجہ نے بھتیجے سابق کرکٹر کو اپنا جا نشین اور 1450 کروڑ روپے کی جائیداد کا وارث بنا دیا ہے۔ اس جائیدار میں محل، سینکڑوں ایکڑ زمین اور مہنگی ترین گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اجے جڈیجا نے 1992 سے 2000 تک بھارتی ٹیم کیلیے 196 ون ڈے اور 15 ٹیسٹ میچز کھیلے۔

دسمبر 2000 میں میچ فکسنگ اسکینڈل کے سبب اُن پر کرکٹ کھینے پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی تھی، بعدازاں 2005 میں دہلی ہائیکورٹ نے اُن پر عائد تاحیات پابندی ہٹا دی تھی، لیکن وہ اس کے بعد پھر کبھی دوبارہ بھارتی ٹیم کا حصہ نہ بن سکے۔

پابندی کے دوران انہوں نے بالی ووڈ کا رخ بھی کیا اور کچھ فلموں میں اداکاری کی، مگر کامیاب نہ ہوسکے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow