اجتماعی قبر سے ایک ہزار ڈھانچے دریافت، ماہرین دنگ رہ گئے
ماہرین آثار قدیمہ نے یورپ میں ممکنہ طور پر سب سے بڑی اجتماعی قبر کو دریافت کرلیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں انسانوں کے کم از کم 1 ہزار ڈھانچے دریافت کرنے کے بعد ماہرین آثار قدیمہ بھی حیران رہ گئے ہیں۔ ماہرین آثار […]
ماہرین آثار قدیمہ نے یورپ میں ممکنہ طور پر سب سے بڑی اجتماعی قبر کو دریافت کرلیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی جرمنی کے شہر نیورمبرگ میں انسانوں کے کم از کم 1 ہزار ڈھانچے دریافت کرنے کے بعد ماہرین آثار قدیمہ بھی حیران رہ گئے ہیں۔
ماہرین آثار قدیمہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ یورپ میں اب تک دریافت ہونے والی سب سے بڑی اجتماعی قبر ہوسکتی ہے۔
غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام کی ایک ٹیم رہائشی عمارت کے تعمیراتی مقام کا سروے کر رہی تھی جب انہوں نے قبریں دریافت کیں۔ 8 اجتماعی قبروں میں سے 3 کی کھدائی کا عمل مکمل کیا جاچکا ہے، جبکہ دیگر قبروں کے حوالے سے جانچ کی جارہی ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبروں کی کھدائی کے بعد ملنے والے ڈھانچوں کی تعداد 1500 تک پہنچ سکتی ہے جو کہ 15ویں صدی کے آخر اور 17ویں صدی کے اوائل کے درمیان کے ہیں۔
نیورمبرگ کے محکمہ ثقافت کے حکام کے مطابق اس طرح کی دریافت پہلے کبھی نہیں ہوئی اور کسی نے کبھی ایسا نہیں سوچا تھا۔
دبئی میں بھکاریوں کو لینے کے دینے پڑ گئے، 200 سے زائد گرفتار
محکمہ ثقافت کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ مقام نیورمبرگ شہر کے لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور ہم تمام ممکنہ معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟