اب ’’کتے‘‘ بھی خوشبو لگائیں گے! معروف برانڈ نے پرفیوم متعارف کرا دیا

خوشبو لگانا تقریباً ہر شخص کو پسند ہے لیکن خبر یہ ہے کہ ایک بین الاقوامی معروف کمپنی نے کتوں کے لیے بھی پرفیوم متعارف کرا دیا ہے۔ انسان سجنے سنورنے کے لیے جہاں کئی تیر بہ ہدف نسخے استعمال کرتا ہے وہیں اپنی شخصیت میں مسحور کن احساس پیدا کرنے کے لیے خوشبوؤں کا […]

 0  2

خوشبو لگانا تقریباً ہر شخص کو پسند ہے لیکن خبر یہ ہے کہ ایک بین الاقوامی معروف کمپنی نے کتوں کے لیے بھی پرفیوم متعارف کرا دیا ہے۔

انسان سجنے سنورنے کے لیے جہاں کئی تیر بہ ہدف نسخے استعمال کرتا ہے وہیں اپنی شخصیت میں مسحور کن احساس پیدا کرنے کے لیے خوشبوؤں کا استعمال کرتا ہے اور دنیا میں کئی کمپنیاں مسحور کن خوشبوئیں بنا کر ان کے ذوق کی تسکین کرتی ہیں۔

تاہم انسانوں کے لیے پرفیوم بنانے کی خبر تو پرانی ہوگئی۔ اب نئی خبر یہ ہے کہ ایک معروف بین الاقوامی پرفیوم ساز کمپنی نے کتوں کے لیے بھی پرفیوم متعارف کرا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پر تعیش اطالوی برانڈ نے کتوں کے لیے ایک پرفیوم متعارف کرایا ہے، جس کا نام کمپنی کے شریک بانی کے کتے کے نام پر ’’فی فی‘‘ رکھا گیا ہے۔

یہ پرفیوم الکوحل سے پاک ہے جس کی قیمت 99 یورو (پاکستانی کرنسی میں لگ بھگ 30 ہزار روپے) ہے جس کو ایک شاہکار قرار دیا جا رہا ہے۔

پرفیوم کی بوتل پر 24 قیراط سونے کا پانی چڑھا کتے کا پنجہ چھاپا گیا ہے، جس کا مقصد کمپنی کے مالک کا اپنے پالتو سے محبت سے کا اظہار ہے۔

کمپنی کے مطابق اس پرفیوم میں یلینگ یلینگ، مشک اور صندل شامل ہے اور جانوروں کے ڈاکٹروں نے آزمائش کے بعد اس پرفیوم کے استعمال کی منظوری دے دی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow