آئی فون بیٹری کو خطرہ، صارفین احتیاط کیسے کریں؟

کیلیفورنیا : ایپل کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی آئی او ایس اپ ڈیٹ صارفین کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی، شکایات کے انبار لگ گئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی متعارف کردہ ’آئی او ایس 17.4 اپ ڈیٹ‘ نے آئی فون صارفین کے لیے اپنی ڈیوائس کا استعمال مشکل کردیا۔ […]

 0  3
آئی فون بیٹری کو خطرہ، صارفین احتیاط کیسے کریں؟

کیلیفورنیا : ایپل کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی آئی او ایس اپ ڈیٹ صارفین کیلئے پریشانی کا باعث بن گئی، شکایات کے انبار لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کی متعارف کردہ ’آئی او ایس 17.4 اپ ڈیٹ‘ نے آئی فون صارفین کے لیے اپنی ڈیوائس کا استعمال مشکل کردیا۔

نیوز بائٹس ایپ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کمپنی نے کچھ روز قبل اپنے صارفین کے لیے آئی میسج کی سیکیورٹی اور پوڈ کاسٹ ایپ میں اہم تبدیلیوں کے ساتھ 118 نئے ایموجیز کی حامل آئی او ایس 17.4 اپ ڈیٹ متعارف کروائی تھی۔

update

اس حوالے سے متعدد صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ اپ ڈیٹ ان کیلیے مزید پریشانیاں اور مسائل پیدا کررہی ہے، مذکورہ اپ ڈیٹ میں آئی فون صارفین کے زیر استعمال ایپس میں جہاں متعدد تبدیلیاں متعارف کرائی گئیں وہیں صارفین کی جانب سے اپ ڈیٹ کے بعد بیٹری ضائع ہونے سے متعلق متعدد شکایات سامنے آئی ہیں۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک صارف نے دیگر صارفین سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آئی او ایس 17.4 اپ ڈیٹ نہیں کریں، یہ ایک جھانسہ ہے، جس سے آپ کی بیٹری بہت تیزی سے ختم ہونے لگے گی۔

ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ اس کی بیٹری صرف دو گھنٹوں میں 40 فیصد ختم ہوگئی جبکہ دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ اس کے فون کی بیٹری استعمال کیے بغیر ہی راتوں رات 60 فیصد سے 0 فیصد تک پہنچ گئی۔

ایک اور آئی فون 11 پرو کے ایک مالک نے بتایا کہ اس کے فون کو 40 فیصد سے 94 فیصد تک چارج ہونے میں چار گھنٹے لگے۔

iPhone

بیٹری کو ضائع ہونے سے کیسے بچائیں؟

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین مندرجہ ذیل احتیاطی تدابیر اختیار کرکے آئی فون کی بیٹری کو ضائع ہونے سے بچا سکتے ہیں۔

اسکرین اور ڈسپلے کی برائٹنیس (چمک) کو کم کرنا بیٹری کے دورانیے کو ضائع ہونے سے بچانے میں مدد کر سکتا ہے۔

اس کے علاوہ آپ ایپ اسٹور کے ذریعے تمام ایپس کو اپ ڈیٹ کریں اور زیادہ توانائی استعمال کرنے والی ایپس کی شناخت کرکے سیٹنگز میں جاکر اس کو مرتب کرسکتے ہیں۔

 ان طریقوں کو آزمانے کے بعد بھی اگر بیٹری کی کمی برقرار رہتی ہے تو صارفین پس منظر کی سرگرمی کو محدود کرنے اور بیٹری کی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بیٹری میں لو پاور موڈ کو فعال کرسکتے ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow