آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا ہے، چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19فروری 2025 سے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ شیڈول کے حساب سے ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔ آئی سی سی چیمپئنز کا فائنل […]
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا ہے، چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19فروری 2025 سے ہوگا۔
ذرائع کے مطابق ممکنہ شیڈول کے حساب سے ایونٹ کا پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا جبکہ پاک بھارت ٹاکرا 23 فروری کو نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔
آئی سی سی چیمپئنز کا فائنل 9 مارچ 2025 کو کھیلا جائے گا، جبکہ آئی سی سی چیمپئنزکا فائنل لاہور یا نیوٹرل وینیو پر ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سمیت آئندہ آنیوالے تمام ایونٹس 2024-27 ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
غیرملکی ویب سائٹ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، اس حوالے سے آئی سی سی اور بورڈ ممبرز میں تحریری معاہدہ ہوگیا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم پاکستان کے بجائے نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی، پاکستان ٹیم بھی 2026 میں بھارت نہیں جائیگی، نیوٹرل وینیو پر میچز کھیلے جائیں گے۔
آئی سی سی کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ چیمپئنزٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہوگی، بیان میں کہا گیا ہے کہ 2024 سے2027 تک کے میچز نیوٹرل وینیو پر ہونگے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 تمام خبریں
آئی سی سی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی پاکستان اور ایک نیوٹرل وینیو پر ہوگی، آئی سی سی ویمنزٹی 20 ورلڈکپ کی میزبانی پاکستان کریگا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟