گوگل نے ہزاروں ایپس کو پلے اسٹور سے ہٹانے کی تیاری کرلی
کیلیفورنیا : ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ہزاروں غیر فعال ایپس کو اپنے پلے اسٹور سے ہٹانے کی تیاری کرلی ہے، جس کے تحت آئندہ ماہ اس پر عمل درآمد کا آغاز کردیا جائے گا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے پلے اسٹور ایپ کو ڈیلیٹ کرنے کی تصدیق کر دی ہے […]
کیلیفورنیا : ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے ہزاروں غیر فعال ایپس کو اپنے پلے اسٹور سے ہٹانے کی تیاری کرلی ہے، جس کے تحت آئندہ ماہ اس پر عمل درآمد کا آغاز کردیا جائے گا۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے پلے اسٹور ایپ کو ڈیلیٹ کرنے کی تصدیق کر دی ہے جس کیلئے اب صرف 6 ہفتے باقی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق سرچ انجن گوگل واضح طور پر اینڈرائیڈ کو آئی فون کی طرح پرائیویسی اور سیکیورٹی کے لحاظ سے بہتر بنانے کے مشن پر گامزن ہے۔
کمپنی کی جانب سے صارفین کےتجربے کے لیے ایپس کی اعلیٰ معیار کو یقینی بنانے کے پیشِ نظر اپنی اسپیم اور کم فعالیت کی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔
کمپنی کی نئی پالیسی ان ایپلی کیشنز کو نشانہ بناتی ہے جو ‘ایپ مخصوص فعالیت کے بغیر جامد’ ہیں، ‘بہت کم مواد پر مشتمل ہیں’ یا ‘کچھ نہ کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہیں۔
ان میں صرف ٹیکسٹ ایپس، سنگل وال پیپر ایپس اور ایسی ایپس شامل ہیں جو صارفین کو مشغول کرنے میں ناکام رہتی ہیں۔ ان کے علاوہ جو ایپس کریش ہو جاتی ہیں، ٹھیک سے انسٹال نہیں ہوتیں، انہیں پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟