کھیلوں کے نقصان کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، کپتان ہاکی ٹیم

لاہور : پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کھیلوں کے شعبے میں ہونے والے نقصانات کا ذمہ دار تحریک انصاف کی گزشتہ […]

 0  3
کھیلوں کے نقصان کی ذمہ دار پی ٹی آئی حکومت ہے، کپتان ہاکی ٹیم

لاہور : پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ نے کھیلوں کے شعبے میں ہونے والے نقصانات کا ذمہ دار تحریک انصاف کی گزشتہ حکومت کو ٹھہرا دیا، ان کا کہنا ہے کہ ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس پر پابندی سے کھیلوں کو نقصان ہوا۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہاکی ٹیم کی رینکنگ میچ ہارنے سے نہیں بلکہ فنڈز کی کمی کے باعث ٹورنامنٹ نہ کھیلنے کی وجہ سے گری، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کا تعاون برقرار رہا تو یہی ٹیم عالمی چیمپیئن بنے گی۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ روز اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر قومی ٹیم سے ملاقات کی اور انہیں شاباش دی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایک کھلاڑی کے دور میں کھیلوں کا شعبہ ہی نہیں پورے ملک کے اداروں کو تباہ و برباد کردیا گیا یہ تباہی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور میں قومی ہاکی ٹیم کو مکمل اونر شپ دینگے، مریم نواز نے قومی ہاکی ٹیم کو تین کروڑ روپے کا چیک بھی دیا۔

یاد رہے کہ ملائشیا کے شہر ایپواہ میں کھیلے گئے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم نے 5 میچز میں سے 3  میں کامیابی سمیٹی جبکہ دو برابر رہے مگر فائنل میچ میں جاپان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا جانے والا فائنل میچ مقررہ وقت تک 2-2 سے برابر ہوا جس کے بعد اس کا فیصلہ پینالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا جہاں جاپانی ٹیم نے 1-4 سے کامیابی سمیٹی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow