کراچی کے ایتھلیٹ خرم خان نے تاریخ رقم کردی

نیوزی لینڈ کے شہر ٹائیپو میں کراچی کے ایتھلیٹ خرم خان نے نئی  تاریخ رقم کردی۔ تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں آئرن مین 70.3 ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جہاں خرم خان نے سبز ہلالی پرچم چیمپیئن شپ میں لہرایا۔ ٹرایتھلون طرز کے ایونٹ میں 119 ممالک کے 6 ہزار ایتھلیٹ نے حصہ […]

 0  0

نیوزی لینڈ کے شہر ٹائیپو میں کراچی کے ایتھلیٹ خرم خان نے نئی  تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ میں آئرن مین 70.3 ورلڈ چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جہاں خرم خان نے سبز ہلالی پرچم چیمپیئن شپ میں لہرایا۔

ٹرایتھلون طرز کے ایونٹ میں 119 ممالک کے 6 ہزار ایتھلیٹ نے حصہ لیا، 41 سالہ پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنی مدد آپ تحت ایونٹ کیلئے کوالیفائی کیا اور تاریخ رقم کردی۔

چیمپیئن شپ میں 1.9 کلومیٹر کی سوئمنگ، 90 کلومیٹر کی بائیک رائیڈ اور 21.1 کلو میٹر کی دوڑ شامل تھی، خرم خان نے پورا سرکٹ 5 گھنٹے 32 منٹ اور باون سیکنڈ میں مکمل کیا۔

اس موقعے پر کراچی کے ایتھلیٹ خرم خان نے کہا کہ پاکستان کا پرچم پہلی مرتبہ آئرن مین ورلڈ چیمپئین شپ میں لہرانا اعزاز ہے، میگا ایونٹ میں کوالیفائی کیلئے کئی مہینوں کی محنت درکار تھی۔

پاکستانی ایتھلیٹ خرم خان نے کہا کہ واحد پاکستانی ایتھلیٹ ہونے کی وجہ سے کافی پذیرائی ملی، آئندہ ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرونگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow