پاکستانی طالب علم نے مصنوعی بازو تیار کرلیا

پاکستانی طالب علم نے مصنوعی بازو بنا کر دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کردیا، مذکورہ مصنوعی بازو مارکیٹ میں دستیاب بازؤں کی نسبت سستا اور پائیدار ہے۔ اردن میں مقیم 17 سالہ عبداللہ خواجہ نامی طالب علم کا تعلق پشاور سے ہے، اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں عبداللہ […]

 0  3
پاکستانی طالب علم نے مصنوعی بازو تیار کرلیا

پاکستانی طالب علم نے مصنوعی بازو بنا کر دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کردیا، مذکورہ مصنوعی بازو مارکیٹ میں دستیاب بازؤں کی نسبت سستا اور پائیدار ہے۔

اردن میں مقیم 17 سالہ عبداللہ خواجہ نامی طالب علم کا تعلق پشاور سے ہے، اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں عبداللہ خواجہ نے اپنی اس کاوش کے بارے میں آّگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میں اپنے والد کے ہمراہ اردن میں مختلف پناہ گزین کیمپوں میں گیا تھا جہاں میں نے ہاتھوں سے محروم مختلف لوگوں کو دیکھا تو مجھے اس بات کا خیال آیا۔

مصنوعی بازو

عبداللہ خواجہ کے مطابق جب میں نے مارکیٹ سے اس کی قیمت معلوم کی تو وہ زیادہ تھی پھعر میں نے فیصلہ کیا کہ اب تھری ڈی ڈیزائننگ کو استعمال کرتے ہوئے مصنوعی بازو تیار کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بازار میں ملنے والے بازوؤں کی نسبت میرا تیار کیا ہوا بازو اعلیٰ کوالٹی کا حامل اور پائیدار ہے۔ یہ بازو پٹھوں کے ذریعے کنٹرول ہوتا ہے اور یہ تین کلوگرام تک وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow