پاکستان کے 2 شہروں کے چار سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق
اسلام آباد: پولیو وائرس پھر سے پنجے گاڑنے لگا، پاکستان کے 2 شہروں کے چار سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیوریج لائنوں میں موذی پولیو وائرس کا پھیلاو تیزی سے جاری ہے، نیشنل پولیو ٹیسٹنگ لیبارٹری کی سیوریج سیمپلز ٹیسٹ رپورٹ تیار کرلی گئی جس کے […]
اسلام آباد: پولیو وائرس پھر سے پنجے گاڑنے لگا، پاکستان کے 2 شہروں کے چار سیوریج سیمپلز میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی سیوریج لائنوں میں موذی پولیو وائرس کا پھیلاو تیزی سے جاری ہے، نیشنل پولیو ٹیسٹنگ لیبارٹری کی سیوریج سیمپلز ٹیسٹ رپورٹ تیار کرلی گئی جس کے مطابق کراچی کے مختلف اضلاع سے جمع کیے گئے 3 اور پشین سے جمع کیے گئے ایک نمونے میں پولیو کی تصدیق ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نمونے جینیاتی طور پر وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 کے درآمد شدہ وائے بی تھری اے کلسٹر سے منسلک ہیں۔
ذرائع کے مطابق رواں برس 33 اضلاع کے 112 سیمپلز پولیو پازیٹو ہو چکے ہیں، رواں برس صرف کراچی ایسٹ کے 15 سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو ہوئے ہیں جبکہ ان دو شہروں سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپلنگ یکم سے 17 اپریل تک لی گئی تھی۔
ذرائر کے مطابق کراچی ایسٹ کی سیوریج کا پولیو وائرس جینیاتی طور لوکل ہے، کراچی ملیر کے لانڈھی بختاور ویلج کی سیوریج پولیو پازیٹو نکلی ہے، ملیر کی سیوریج کا پولیو وائرس جینیاتی طور پر لوکل ہے۔
ذرائع کے مطابق پشین کے علاقہ تروا کی انوائرمنٹل سائٹ کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، رواں برس پشین کے دو سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو ہو چکے ہیں، یہاں کی سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی تعلق چمن سے ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟