پاکستان اور بنگلہ دیش کا ٹیسٹ بغیر تماشائیوں کے کیوں کھیلا جائیگا؟
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کراچی میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی وجہ سے اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام جاری ہیں جس کی […]
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کراچی میں کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ میچ بغیر تماشائیوں کے کھیلا جائے گا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی وجہ سے اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام جاری ہیں جس کی وجہ سے پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ بغیر تماشائیوں کے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق 30 اگست سے 3 ستمبر تک کھیلا جانے والا دوسرا ٹیسٹ بغیر شائقین کرکٹ کے بغیر ہوگا۔
پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہم تماشائیوں کے پرجوش کردار کو سمجھتے ہیں تاہم ہمارے مداحوں کی صحت اور حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، تمام دستیاب آپشنز پر بغور غور کرنے کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ کو خالی اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے۔
پی سی بی نے اس فیصلے کے نتیجے میں ٹکٹوں کی فروخت فوری طور پر معطل کر دی گئی ہے، وہ شائقین جنہوں نے پہلے ہی ٹکٹ خریدے ہیں انہیں خریداری کے وقت فراہم کردہ اکاؤنٹ کی تفصیلات میں جمع کی گئی رقم خود بخود مکمل واپس مل جائے گی۔
کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہمیں اس فیصلے کی وجہ سے ہونے والی تکلیف پر افسوس ہے، لیکن ہم اپنے قابل قدر شائقین کو یقین دلانا چاہتے ہیں کہ اسٹیڈیم میں جاری اپ گریڈ اور تزئین و آرائش کو مزید تماشائیوں کے لیے سازگار بنانا اور اسے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے تیار کرنا ہمارے عزم کا حصہ ہے جو 1996 کے بعد پاکستان میں منعقد ہونے والا پہلا آئی سی سی ایونٹ ہوگا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟