واٹس ایپ میں پیغامات کا نیا فیچر متعارف
معروف میسیجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ نے صارفین کیلئے ایک ایسا فیچر متعارف کرادیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے مزید پیغامات کو ’پن‘ کرسکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ انتطامیہ کی جانب سے اپنے صارفین کی دلچسپی اور انہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے آئے دن دلچسپ فیچرز متعارف کرائے جاتے رہتے ہیں۔ اس […]
معروف میسیجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ‘ نے صارفین کیلئے ایک ایسا فیچر متعارف کرادیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے مزید پیغامات کو ’پن‘ کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ انتطامیہ کی جانب سے اپنے صارفین کی دلچسپی اور انہیں سہولیات کی فراہمی کیلئے آئے دن دلچسپ فیچرز متعارف کرائے جاتے رہتے ہیں۔
اس بار بھی کمپنی کی جانب سے پیغامات کے متعلق منفرد اور نئے فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے جس سے صارفین کی بڑی مشکل حل ہوگئی ہے۔
اگر صارفین واٹس ایپ میں اپنے دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے اہم پیغامات نظروں سے اوجھل ہونے کی وجہ سے مضطرب ہیں تو پریشان نہ ہوں اب واٹس ایپ نے آپ کے اس مسئلے کا آسان سا حل ڈھونڈ کر اپنا ’پن‘ فیچر مزید بہتر بنا دیا ہے۔
یاد رہے کہ واٹس ایپ نے گزشتہ سال 2023 میں ایک منفرد فیچر ’پن‘ متعارف کروایا تھا، جس سے صارفین کسی بھی چیٹ میں ایک اہم میسج کو پن کرسکتے تھے تاکہ وہ نظروں سے اوجھل نہ ہو۔
میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کے اعلان کے مطابق واٹس ایپ کے اس فیچر کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے جس کے بعد صارفین کسی بھی چیٹ میں اب 3 اہم میسجز کو پن کر سکیں گے۔
واٹس ایپ انتظامیہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اب صارفین ٹیکسٹ کے ساتھ ساتھ ہر طرح کے میسجز جیسے تصاویر، ویڈیوز، ویڈیو نوٹس اور پولز کو بھی پن کرسکیں گے۔
یہ فیچر انفرادی چیٹس کے ساتھ ساتھ گروپ چیٹس میں بھی کام کرے گا مگر گروپ چیٹس میں ایڈمن کو اختیار ہوگا کہ وہ اراکین کو اس فیچر کو استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے یا نہیں۔
یہ فیچر صارفین کے لیے کسی بھی اہم معلومات تک فوری رسائی کے لیے بہترین ہے جس کی وجہ سے چیٹ میں میسجز کو اسکرول نہیں کرنا پڑتا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ میسجز کو مخصوص وقت تک ہی پن کیا جا سکتا ہے، جب آپ کسی میسج کو پن کریں گے تو 24 گھنٹے، 7 دن اور 1 مہنے کے آپشنز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، پھر مذکورہ میسج اتنی ہی دوران مدت کے لیے چیٹ میں پن رہے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟