وائرل ویڈیو: بارش سے کثیر المنزلہ عمارت کے زمیں بوس ہونے کا خوفناک منظر

جے پور: بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کو دھڑام سے منہدم ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ راجستھان کے شہر جے پور کے علاقے پارکوٹن میں واقع کلیان جی میں کئی منزلہ عمارت اس وقت گرائی گئی، جب ایک […]

 0  2

جے پور: بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے، جس میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کو دھڑام سے منہدم ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔

راجستھان کے شہر جے پور کے علاقے پارکوٹن میں واقع کلیان جی میں کئی منزلہ عمارت اس وقت گرائی گئی، جب ایک دن قبل موسلا دھار بارش کی وجہ سے اس کی ایک دیوار منہدم ہو گئی تھی، انتظامیہ نے اسے گرانے کا فیصلہ کیا۔

سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی چونکا دینے والی ویڈیو میں کثیر المنزلہ عمارت کو بہت صفائی کے ساتھ گراتے دکھایا گیا ہے، عمارت کو گرائے جانے سے قبل اس میں رہائش پذیر افراد کو وہاں سے نکالا گیا تھا۔

واضح رہے کہ جے پور میں موسلا دھار بارش نے معمول کی زندگی کو درہم برہم کر دیا ہے، سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں اور شہر بھر میں ٹریفک جام ہے۔

فرانس: طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہونے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو

ترکیہ کی پارلیمنٹ میں زبردست ہاتھا پائی سے کئی ارکان زخمی، ویڈیو وائرل

جے پور میٹرولوجیکل سینٹر کے ترجمان کے مطابق مشرقی راجستھان کے جے پور، بھرت پور، کوٹا اور اجمیر ڈویژن کے کچھ حصوں میں اگلے چار سے پانچ دنوں تک موسلادھار بارش جاری رہنے کا امکان ہے، کئی مقامات پر سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow