’’میرے جوتے چومو!‘‘ سفید فام شخص کا سیاہ فام طالبعلم سے شرمناک سلوک

سفید فام شخص کی جانب سے اسکول جانے والے سیاہ فام طالبعلم کے ساتھ متعصبانہ سلوک کی ویڈیو نے لوگوں کو سخت افسردہ کردیا۔ انگلینڈ کی کاؤنٹی کمبریا میں ایک سیاہ فام اسکول کے لڑکے کو ایک سفید فام مرد کے جوتے کو چومنے پر مجبور کیا گیا، ’نسلی بدسلوکی‘ کی مذکورہ ویڈیو منظر عام […]

 0  3
’’میرے جوتے چومو!‘‘ سفید فام شخص کا سیاہ فام طالبعلم سے شرمناک سلوک

سفید فام شخص کی جانب سے اسکول جانے والے سیاہ فام طالبعلم کے ساتھ متعصبانہ سلوک کی ویڈیو نے لوگوں کو سخت افسردہ کردیا۔

انگلینڈ کی کاؤنٹی کمبریا میں ایک سیاہ فام اسکول کے لڑکے کو ایک سفید فام مرد کے جوتے کو چومنے پر مجبور کیا گیا، ’نسلی بدسلوکی‘ کی مذکورہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیوز میں ایک سفید فام شخص کو اسکول یونیفارم میں ملبوس سیاہ فام لڑکے کو ہراساں کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سفید فام لڑکا بچے کو حکم دیتا ہے کہ ’اپنے گھٹنوں کے بل بیٹھو اور میرے جوتے کو چومو‘ دوسرے صورت میں تمہیں بہت مارا جائے گا۔

ملزم سیاہ فام بچے سے بار بار کہتا ہے کہ ’میرے جوتے کو چومو‘، اس دوران کیمرے کے پیچھے موجود لوگوں کو ہنستے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے۔

اسکول کا لڑکا اس دوران مزاحمت کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن چار و ناچار جھک جاتا ہے اور سفید فام لڑکے کے کیچڑ والے جوتے کو چومنے پر مجبور ہوتا ہے۔

آن لائن ایک اور کلپ بھی پوسٹ کی گئی ہے، جس میں وہی لڑکا سڑک پر دوسرے طالبعلم کو تنگ کرنے کے لیے اسکے پیچھے پیچھے گھوم رہا ہے۔ اس نے طالبعلم کو دو بار مکے بھی مارے۔

انگلینڈ میں اس واقعے کو نفرت انگیز جرم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے اور طالبعلم کو تشدد کرنے والے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افسران اس واقعے سے متعلق آن لائن گردش کرنے والی تصاویر اور اس واقعے پر کمیونٹی میں پائی جانے والی تشویش سے آگاہ ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow