ملک میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا

اسلام آباد: این ای او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل ریفرنس لیب نے بلوچستان سے پولیو کیس کی تصدیق کی ہے جبکہ رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔ پولیو وائرس کا کیس چاغی سے رپورٹ […]

 0  0

اسلام آباد: این ای او سی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل ریفرنس لیب نے بلوچستان سے پولیو کیس کی تصدیق کی ہے جبکہ رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 43 ہوگئی ہے۔

پولیو وائرس کا کیس چاغی سے رپورٹ ہوا ہے، بچے میں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی۔

این ای او سی کا کہنا ہے کہ پولیو کیس کی جینیاتی تشخیص کا عمل جاری ہے، رواں سال بلوچستان سے 22 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

رواں سال سندھ میں 12، کے پی سے 7 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، پنجاب میں ایک، اسلام آباد سے بھی ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں پولیو کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، دوسری جانب گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد مارے گئے۔

ادھر، کوہاٹ تھانہ ملز ایریا کی حدود میں موٹرسائیکل سوار مسلح افراد نے پولیو ٹیم حفاظت پر مامور پولیس پر فائرنگ کر دی تھی، تاہم پولیس کے جوانوں نے کوئیک رسپانس کرکے حملہ ناکام بنا دیا تھا۔

دوسری جانب، گزشتہ روز سیکیورٹی خدشات پر 6 اضلاع میں پولیو مہم ملتوی کر دی گئی تھی۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow