ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگئے جس سے رواں سال ملک بھر سے کیسز کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک عہدیدار کے مطابق لیب نے ’ڈبلیو پی وی ون‘  وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ […]

 0  0

پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگئے جس سے رواں سال ملک بھر سے کیسز کی تعداد 48 ہوگئی ہے۔

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر (این ای او سی) میں پولیو کے خاتمے کے لیے قائم ریجنل ریفرنس لیبارٹری کے ایک عہدیدار کے مطابق لیب نے ’ڈبلیو پی وی ون‘  وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ ون کی تصدیق کی ہے۔

پولیو کا کیس خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان سے 28 ماہ کے لڑکے میں سامنے آیا، ڈی آئی خان کا شمار جنوبی خیبر پختونخوا کے پولیو سے متاثرہ اضلاع میں ہوتا ہے۔

ڈیرہ اسمٰعیل خان سے پولیو کا یہ تیسرا اور رواں سال پاکستان میں 48واں کیس ہے۔ بچے سے جمع کیے گئے نمونوں کی جینیاتی تشخیص کا عمل جاری ہے۔

این ای او سی لیبارٹری کے عہدیدار کے مطابق ’اب تک بلوچستان سے 23، سندھ سے 13، خیبر پختونخوا سے 10 اور پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک، ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سندھ کے ضلع گھوٹکی سے پولیو کیس رپورٹ ہوا تھا، یہ گھوٹکی سے سامنے آنے والا پولیو کا پہلا کیس ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow