ملتان ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگ جاری، پاکستان پر 105 رنز کی برتری
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگ جاری ہے اور اس کو پاکستان کے خلاف 105 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں ک سیریز کے ملتان میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگ جاری ہے […]
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگ جاری ہے اور اس کو پاکستان کے خلاف 105 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں ک سیریز کے ملتان میں جاری دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی دوسری اننگ جاری ہے اور اس نے دو وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنا کر پاکستان پر 100 رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
ویسٹ انڈیز نے آج دوسری اننگ کا آغاز 9 رنز کی برتری کے ساتھ کیا۔ مہمان ٹیم کی پہلی وکٹ 50 کے مجموعی اسکور پر گری۔ میکائل لوئس 7 رنز بنا کر نعمان علی کا شکار بنے۔ کپتان کریگ بریتھ نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 52 رنز پر نعمان کی دوسری وکٹ بن گئے، انہیں محمد رضوان نے اسٹمپ کیا۔
اس سے قبل ٹیسٹ میچ کے پہلے روز دونوں ٹیموں نے اپنی اپنی پہلی اننگ کھیلی اور مجموعی طور پر 20 وکٹیں گریں تھیں۔
ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور پوری ٹیم 163 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ نعمان علی نے 6 وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ میچ میں ہیٹ ٹرک بھی کی تھی۔
مہمان ٹیم کی 95 رنز پر 9 وکٹیں گر چکی تھیں تاہم پاکستان کے لیے آخری وکٹ کا حصول ٹیل اینڈرز نے مشکل بناتے ہوئے دسویں وکٹ کے لیے 68 رنز جوڑے تھے۔
گوڈاکیش موتی نے نویں نمبر پر آکر نصف سنچری اسکور کی اور ٹاپ اسکورر ہے۔ گیارھویں نمبر کے بلے باز جومل 36 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے تھے۔
پاکستانی بلے باز بھی پہلی اننگ میں ناکام رہے اور پوری ٹیم 154 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔ کوئی بلے باز نصف سنچری نہ بنا سکا۔ محمد رضوان 49 رنز کے ساتھ ٹاپ
اسکورر رہے تھے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومل نے 4 جب کہ گوڈاکیش موتی نے 3 اور کیماروچ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
پاکستان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جیت کر ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کر چکا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟