مجھے انجلینا جولی پر ’کرش‘ ہے، عمر شہزاد

شوبز انڈسٹری کے ماڈل و اداکار عمر شہزاد کا کہنا ہے کہ انجلینا جولی ان کا کرش ہیں۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے جانے کے بعد‘ میں طوبیٰ انور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار عمر شہزاد نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران […]

 0  0

شوبز انڈسٹری کے ماڈل و اداکار عمر شہزاد کا کہنا ہے کہ انجلینا جولی ان کا کرش ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’تیرے جانے کے بعد‘ میں طوبیٰ انور کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار عمر شہزاد نے نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران محبت سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔

شو میں شریک خاتون نے کرش سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں عمر شہزاد نے کہا کہ ’مجھے انجلینا جولی پر کرش ہے۔

یکطرفہ محبت کے سوال پر اداکار نے کہا کہ محبت جو ترستا ہے اس کو ملتی نہیں جس کو ملتی ہے اس کو قدر نہیں ہوتی، محبت سزا بھی اور اس میں مزہ بھی ہے۔

اداکار نے اعتراف کیا کہ انہیں محبت ہوئی ہے اور اس میں ایک کا عمل دخل زیادہ ہوتا ہے اور وہ آگے بڑھ کر وہ کچھ کرنا چاہتا ہے جو اس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہوتا۔

عمر شہزاد کا کہنا تھا کہ محبت کب عشق میں تبدیل ہوجاتی ہے یہ آپ کو پتا نہیں ہوتا اور جب عشق میں تبدیل ہوجائے تو انسان کہیں کا نہیں رہتا پھر انسان کے لیے دن رات وہی ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عشق میں مبتلا ہونے کے بعد دل میں یہ خوف پیدا ہوتا ہے کہ کہیں میں اس سے الگ نہ ہوجاؤں یا میرا دل نہ ٹوٹ جائے اور وہ مجھے چھوڑ کر نہ چلا جائے۔‘

اداکار نے یہ بھی کہا کہ آج کل محبت ضرورت پر مبنی ہوگئی ہے جہاں ضرورت ختم وہاں محبت بھی ختم ہوجاتی ہے۔

واضح رہے کہ عمر شہزاد کا نیا ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ اے آر وائی ڈیجیٹل پر جلد نشر کیا جائے گا جس میں ان کے ساتھ حنا طارق اور رابعہ کلثوم ودیگر موجود ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow