شان مسعود کس کرکٹر کے فین ہیں؟

شان مسعود جنہوں نے بابر اعظم کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی ذمے داری سنبھالی ہے وہ کس کرکٹر کے فین ہیں یہ نام بتا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ شان مسعود نے ایک غیر ملکی جریدے کو انٹرویو میں سابق کپتان بابر اعظم سے متعلق سوال کے جواب میں […]

 0  4
شان مسعود کس کرکٹر کے فین ہیں؟

شان مسعود جنہوں نے بابر اعظم کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی ذمے داری سنبھالی ہے وہ کس کرکٹر کے فین ہیں یہ نام بتا کر سب کو حیران کر دیا ہے۔

شان مسعود نے ایک غیر ملکی جریدے کو انٹرویو میں سابق کپتان بابر اعظم سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ پاکستان میں ہر کوئی بابر اعظم کا فین ہے اور میں بھی ان کا بہت بڑا فین ہوں کیونکہ ان کی خدمات پاکستان کے لیے بہت بڑا اثاثہ ہیں۔

ٹیسٹ کپتان نے یہ بھی کہا کہ بابر سے لوگ جس طرح محبت کرتے ہیں تو ان کی جگہ لینا کبھی آسان نہیں لیکن بابر کے قیادت چھوڑنے کے بعد کسی کو تو اس منصب پر آنا تھا اب جب میں کپتان ہوں تو اپنے مطابق ہی کپتانی کروں گا اور ٹیم کو آگے بڑھاؤں گا۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ جب آپ کپتان ہوتے ہیں تو بات شان یا بابر کی نہیں، ٹیم پاکستان کی ہوتی ہے، عہدہ اپنی جگہ رہے گا، اس عہدے پر آنے والے لوگ بدلتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی زندگی عام لوگوں کی طرح گزارتا ہوں لیکن مجھے کیریئر میں سفارشی ہونے کے طعنے نے ہمیشہ پریشان کیا ہے، گزشتہ 10 سال کے دوران 6 سال ڈراپ رہا، ہر بار ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے واپس آیا، 2016 میں ٹیم کی کارکردگی سے میرے ذاتی کیریئر میں کافی چینج آیا تھا۔

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ ایک کپتان کو بہتر انداز میں چیزوں اور پلیئرز کو مینج کرنا آنا چاہیے، کپتان کو اپنی کارکردگی کے ساتھ ساتھ دوسروں کے معاملات بھی دیکھنا ہوتے ہیں، کبھی کبھار کپتانی کی ذمے داری کی وجہ سے اپنے کام سے توجہ ہٹ سکتی ہے، اپنے ارد گرد کے ساتھیوں کا خیال رکھنا کافی اہم ہوتا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow