دھونی نے جب مارنا شروع کیا تو۔۔۔۔۔اظہر علی نے کہانی بیان کردی

قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ کیریئر کے شروع میں بھارت میں کھیلنے کا تجربہ کافی مختلف تھا اس دوران میری کانپیں ٹانگ گئی تھیں۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نوک نوک شو‘ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے شرکت کی اور 2012 میں چنئی میں بھارت […]

 0  4
دھونی نے جب مارنا شروع کیا تو۔۔۔۔۔اظہر علی نے کہانی بیان کردی

قومی ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ کیریئر کے شروع میں بھارت میں کھیلنے کا تجربہ کافی مختلف تھا اس دوران میری کانپیں ٹانگ گئی تھیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی نوک نوک شو‘ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی نے شرکت کی اور 2012 میں چنئی میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ سے متعلق اظہار خیال کیا۔

چنئی ون ڈے میں پاکستان نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی، بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے تھے جبکہ پاکستان نے مطلوبہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

میچ میں دھونی نے سنچری اسکور کی تھی جبکہ فاسٹ بولر جنید خان نے چار وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ اظہر علی 9 رنز بنا کر بھونیشور کمار کو وکٹ دے بیٹھے تھے۔

تاہم اظہر علی نے بتایا کہ مجھے ٹیم میں آئے دو سال ہوئے تھے میں بھارت میں اپنا دسواں یا گیارہ میچ کھیل رہا تھا وہ تجربہ میرے لیے بہت مختلف تھا اور اس دوران میری کانپیں ٹانگ گئی تھیں۔

انہوں نے بتایا کہ جنید خان نے اچھا اسپیل کیا تھا اور بھارت کی پانچ وکٹیں جلد گر گئی تھیں، کراؤڈ خاموش تھا میں کہنے لگا کہ سب کہتے ہیں بھارت میں کھیلنا کافی مشکل ہے یہاں تو سب نارمل ہے۔

اظہر علی نے بتایا کہ دھونی سلو بیٹنگ کررہے تھے چالیس اوور کے بعد انہوں نے مارنا شروع کردیا پھر بھارت نے 227 بنائے اور گراؤنڈ میں تماشائی شور مچانے لگے میں ڈریسنگ روم میں بیٹھا تھا، مجھے تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنی تھی، میں خود سے کہنے لگا کہ حفیظ اور ناصر جمشید فارم میں ہیں اگر پانچ دس اوور کھیل گئے تو سناٹا ہوجائے گا لیکن محمد حفیظ بولڈ ہوگئے۔

انہوں نے بتایا کہ حفیظ کے آؤٹ ہوتے ہی مصباح بھائی آئے اور کہا کہ رنز نہ بھی ہوں کوئی مسئلہ نہیں ہے دس اوور تک وکٹ نہیں دینی ہے، جب گراؤنڈ میں گیا پہلی گیند کھیلی مجھے نہیں پتا تھا کہ کہاں لگی ہے اور کیا ہوا ہے۔

اظہر علی نے بتایا کہ دونوں ون ڈے میں تماشائیوں کا شور مچانا تھا وہ بہت مشکل لگا لیکن وہاں سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow